سردی کے موسم میں کون سے پھل کھائے جائیں
قدرت نے ہر موسم کے پیش نظر انسانوں کے لئے کچھ خاص پھلوں کا اہتمام کیا ہے جو اس موسم میں اپنے کچھ خاص فوائد رکھتے ہیں۔
جب سردی کا موسم شروع ہوتا ہے تو بارشیں ہوتی ہیں، موسم بدلتا ہے، درجہ حرارت گرجاتا ہے اور متعدد بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگتی ہیں جن میں نزلہ زکام کھانسی بہت عام ہیں۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بدن کا دفاعی نظام کمزور پڑتا جاتا ہے اور اسے طرح طرح کی ویٹامنز کی ضرورت ہوتی ہے اور خاص طور سے ویٹامن سی کی۔ سردی میں بدن کے لئے ضروری ویٹامنز کچھ پھلوں میں آسانی سے مل جاتے ہیں:
مالٹا: اس میں ویٹامن سی کی بڑی مقدارپائی جاتی ہے اور یہ ان افراد کے لئے بہت زیادہ مفید ہے جنہیں نزلہ زکام کا زیادہ خطرہ رہتا ہے۔ ویٹامن سی سے بدن کی کھال میں بھی طراوت و شادابی پیدا ہوتی ہے۔
سنترا: سنترے میں بھی ویٹامن سی ہوتا ہے مگرمالٹا سے کم۔ قدرتی طورپراس میں کچھ ایسی خصوصیات موجود ہیں جن سے جو بدن کی کھال، بال اورآنکھوں کی بینائی کے لئے مفید ہوتی ہیں۔
انار:انارمیں کیلوری کی مقدار بہت کم ہوتی ہے مگر اسکے ساتھ ساتھ پوٹیسیم سے مالا مال ہوتا ہے۔ در حقیقت پوٹیسیم پٹھوں کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے اور سیلز کے اندرونی اور بیرونی پانی کو منظم کرنے میں اہم کردار رکھتا ہے۔ اسی طرح دستوں کی شکایت میں بھی انار موثر ہوتا ہے۔