عالمی مقابلوں میں ایران کی اسکی ٹیم کی تیسری پوزیشن
ایران کی اسکی ٹیم نے دنیا بھر کی مسلح افواج کے درمیان ہو نے والے عالمی مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
دنیا بھر کی مسلح افواج کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے یہ مقابلے روس کی میزبانی میں انجام پائے اور ایران کی اسکی ٹیم الپائن کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ایران کی اسکی ٹیم تیسری پوزیشن پر رہی جبکہ اٹلی اور جرمنی کی ٹیمیں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر رہیں۔
دوسری جانب ایران کے شمشیر باز ، مجتبی عابدینی نے پولینڈ میں ہونے والے عالمی مقابلوں میں پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔
انہوں نے فرانس، جارجیا اور جرمنی کے حریفوں کو شکست دی تاہم ہنگری سے تعلق رکھنے والے ریو اولمپک چیمپیئن کے مقابلے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے۔
پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں ہونے والے شمشیر بازی کے عالمی مقابلوں میں دنیا کے ایک سو پچھتر ممالک کے کھلاڑی شریک تھے۔