کراٹے کی عالمی درجہ بندی میں ایرانی کھلاڑی پہلے نمبر پر
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i278080-کراٹے_کی_عالمی_درجہ_بندی_میں_ایرانی_کھلاڑی_پہلے_نمبر_پر
عالمی کراٹے فیڈریشن کی تازہ ترین درجہ بندی میں ایران کے دو کھلاڑی سر فہرست آگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۳:۰۹ Asia/Tehran
  • کراٹے کی عالمی درجہ بندی میں ایرانی کھلاڑی پہلے نمبر پر

عالمی کراٹے فیڈریشن کی تازہ ترین درجہ بندی میں ایران کے دو کھلاڑی سر فہرست آگئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں ہونے والے سن دوہزار سترہ کے عالمی مقابلوں کے بعد جاری ہونے والی اس درجہ بندی کے مطابق ایران کے امیر مہدی زادے اور سجاد گنج زادے اپنے اپنے شعبوں میں پہلے نمبر ہیں۔ایران کے ہی ذبیح اللہ پور شیب چوراسی کلو گرام سے کم کے مقابلوں میں دوسری پوزیشن پر ہیں۔یہاں اس بات کا ذکر بھی ضروری ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے دوہزار سترہ کے لیگ مقابلوں میں ایران کی کراٹے کی ٹیم نے سونے کے تین اور کانسی کے چار تمغے جیت کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔