پیرس میں کراٹے کے عالمی مقابلوں میں ایران کا پہلا مقام
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i312215-پیرس_میں_کراٹے_کے_عالمی_مقابلوں_میں_ایران_کا_پہلا_مقام
ایران کی کراٹے کی مردوں کی ٹیم نے پیرس پریمیئر لیگ میں پہلا مقام حاصل کر لیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۰:۵۸ Asia/Tehran
  • پیرس میں کراٹے کے عالمی مقابلوں میں ایران کا پہلا مقام

ایران کی کراٹے کی مردوں کی ٹیم نے پیرس پریمیئر لیگ میں پہلا مقام حاصل کر لیا۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے کراٹے کے عالمی مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر سونے کے دو اور کانسی کے پانچ تمغے حاصل کئے جبکہ تین کھلاڑیوں نے پانچواں مقام حاصل کیا۔
پیرس پریمیئر لیگ کے یہ مقابلے چھبیس جنوری کو دنیا کے اکیاسی ملکوں کے کراٹے کے سات سو چھپّن کھلاڑیوں کی شرکت سے شروع ہوئے تھے جو اتوار کو ختم ہو گئے۔