ایرانی ایتھلیٹس نے بیروت میراتھن جیت لی
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i338439-ایرانی_ایتھلیٹس_نے_بیروت_میراتھن_جیت_لی
ایران کے نوجوان ایتھلیٹس نے لبنانی دارالحکومت بیروت ہونے والی میراتھن ریس جیت لی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۴ Asia/Tehran
  • ایرانی ایتھلیٹس نے بیروت میراتھن جیت لی

ایران کے نوجوان ایتھلیٹس نے لبنانی دارالحکومت بیروت ہونے والی میراتھن ریس جیت لی ہے۔

 بیروت میں ہونے والی سالانہ میراتھن میں ایران کے محمد جعفر مرادی  اور حیدرعلوی نے بڑوں اور نوجوانوں کے ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
بڑوں کی کیٹیگری میں محمد جعفری مرادی نے ایک گھنٹے سات منٹ میں اکیس کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

بیروت میراتھن میں ایرانی کھلاڑی کہ یہ مسلسل دوسری فتح ہے۔
حیدر علوی نے بھی اٹھارہ سال سے کم  عمرکے مقابلے کی ریس میں ایک گھنٹہ تیئیس منٹ  میں اکیس کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور انہوں نے بھی دوسری بار یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

بیروت میں ہونے والی سالانہ میراتھن ریس میں ایک سو دس ممالک سے اڑتالیس ہزارکھلاڑیوں نے حصہ لیا۔