ایران، وسطی ایشیا کے میراتھن مقابلوں کا میزبان
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i343567-ایران_وسطی_ایشیا_کے_میراتھن_مقابلوں_کا_میزبان
اسلامی جمہوریہ ایران، وسطی ایشیا کے میراتھن مقابلوں کے پہلے دور کی میزبانی کرے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۵, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران، وسطی ایشیا کے میراتھن مقابلوں کا میزبان

اسلامی جمہوریہ ایران، وسطی ایشیا کے میراتھن مقابلوں کے پہلے دور کی میزبانی کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق، وسطی ایشیا کے میراتھن مقابلوں کا پہلا دور رواں سال فروری کے وسط میں ایران کے دارالحکومت تہران کے انقلاب کمپلکس میں منعقد ہوگا۔

منعقد ہونے والے مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت، ترکمانستان، قازقستان، قرقزستان، تاجکستان، افغانستان اور ازبکستان کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔