ایتھلیٹکس مقابلوں میں ایران کیلئے سونے کا تمغہ
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i344830-ایتھلیٹکس_مقابلوں_میں_ایران_کیلئے_سونے_کا_تمغہ
ایرانی معذور کھلاڑی نے ایتھلیٹکس مقابلوں میں ایک طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۷, ۲۰۱۹ ۰۷:۲۳ Asia/Tehran
  • ایتھلیٹکس مقابلوں میں ایران کیلئے سونے کا تمغہ

ایرانی معذور کھلاڑی نے ایتھلیٹکس مقابلوں میں ایک طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے معذور کھلاڑی حامد امیری نے متحدہ عرب امارات میں عالمی ایتھلیٹکس کے ڈسک پھینکنے کے مقابلوں میں ایک سونے کا تمغہ جیت لیا۔

معذور ایرانی کھلاڑی نے متحدہ عرب امارت میں عالمی ایتھلیٹکس مقابلوں کے تیسرے دن ایک طلائی تمغہ حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ایرانی کھلاڑیوں نے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں اب تک چار سونے، ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغے اپنے نام کئے۔

11ویں ایتھلیٹکس مقابلے 27 فروری تک متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں جاری رہیں گے.