ایرانی پہلوان نے جیتا طلائی تمغہ
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i348006-ایرانی_پہلوان_نے_جیتا_طلائی_تمغہ
ایشیائی فری اسٹائل کشتی کے مقابلے 23 سے 28 اپریل تک چین میں منعقد ہو رہے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۴, ۲۰۱۹ ۰۷:۰۷ Asia/Tehran
  • ایرانی پہلوان نے جیتا طلائی تمغہ

ایشیائی فری اسٹائل کشتی کے مقابلے 23 سے 28 اپریل تک چین میں منعقد ہو رہے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلوان بہمن تیموری نے چین میں منعقدہ ایشیائی فری اسٹائل کشتی کے مقابلوں میں 79 کلوگرام کے مقابلے میں اپنے ہندوستان کے حریف کو ہرا کر سونے کا تمغہ جیت لیا.

ایرانی پہلوان بہمن تیموری نے چین میں کھیلے جانے والے ایشیائی فری اسٹائل کشتی مقابلوں کے فائنل مرحلے میں 79 کلوگرام کیٹگیری میں ہندوستان کے حریف کو 3-0 سے شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی.

انہوں نے کوارٹر اور سیمی فائنل کے مقابلوں میں بالترتیب کرغزستان اور چین کے حریفوں کو ہرا کر فا‏‏‏ئنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا.

واضح رہے کہ ایشیائی فری اسٹائل کشتی کے مقابلے 23 سے 28 اپریل تک چین میں منعقد ہو رہے ہیں۔