عالمی فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں ایران کے 9 تمغے
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i353221-عالمی_فری_اسٹائل_کشتی_مقابلوں_میں_ایران_کے_9_تمغے
جارجیا میں منعقدہ عالمی گرینڈ پری فری اسٹائل اور گریکو رومن کشتی مقابلوں میں ایران کے پہلوانوں نے 9 تمغے حاصل کئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۰, ۲۰۱۹ ۰۴:۵۳ Asia/Tehran
  •  عالمی فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں ایران کے 9 تمغے

جارجیا میں منعقدہ عالمی گرینڈ پری فری اسٹائل اور گریکو رومن کشتی مقابلوں میں ایران کے پہلوانوں نے 9 تمغے حاصل کئے۔

ایرانی پہلوانوں حامد تاب اور پیمان بیابانی نے جارجیا میں منعقد ہونے والے عالمی گرینڈ پری مقابلوں میں سونے کے تمغے حاصل کئے۔ جبکہ ، محمد علی گرایی اورپیمان بیابانی نے  چاندی کے تمغے جیتے۔

ایرانی پہلوانوں علی رضا سرلک، ابوالفضل حاجی پور، رضا افضلی ،شیرزاد بہشتی طلا، علیرضا نجاتی ، محمدجواد رضایی اورپژمان پشتام نے  کانسی کے تمغے حاصل کئے۔

عالمی کشتی کے مقابلے جارجیا کے شہر تفلیس میں 8 اور 9 اگست کو منعقد ہوئے۔