ایران نے ٹیکوانڈو کا عالمی کپ جیت لیا
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i353973-ایران_نے_ٹیکوانڈو_کا_عالمی_کپ_جیت_لیا
ایران کی ٹیکوانڈو کی ٹیم نے اپنے حریفوں کو شکست دے کر چین میں ٹیکوانڈو کا عالمی کپ جیت لیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
  • ایران نے ٹیکوانڈو کا عالمی کپ جیت لیا

ایران کی ٹیکوانڈو کی ٹیم نے اپنے حریفوں کو شکست دے کر چین میں ٹیکوانڈو کا عالمی کپ جیت لیا ہے۔

چین کے شہر ووشی میں ٹیکوانڈو دوہزار انیس کے عالمی ٹورنامنٹ میں ایران کی نمائندگی کرنے والی اوپن اسلامک یونیورسٹی کی ٹیم نے اپنے سبھی حریفوں کو شکست دے کر یہ عالمی مقابلہ جیت لیا۔
 
ایران کی ٹیکوانڈو کی ٹیم نے اس ٹورنامنٹ میں قزاقستان ، جنوبی کوریا اور چین کی ٹیموں کو شکست دی۔ جنوبی کوریانے ٹیکوانڈو کے عالمی کپ میں دوسری اور روس و چین نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹیکوانڈو کا یہ عالمی مقابلہ جمعہ تیئیس اگست کو شروع ہوا تھا جس میں دنیا کی دس ٹیموں نے شرکت کی تھی۔