ایشیاوالی بال مقابلوں میں ایران کے ہاتھوں سری لنکا کو شکست
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i354904-ایشیاوالی_بال_مقابلوں_میں_ایران_کے_ہاتھوں_سری_لنکا_کو_شکست
اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والی بال ٹیم نے دارالحکومت تہران میں منعقدہ بیسویں ایشیائی مقابلوں میں سری لنکا کی ٹیم کو جارحانہ انداز میں شکست دی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۴, ۲۰۱۹ ۰۶:۰۷ Asia/Tehran
  •  ایشیاوالی بال مقابلوں میں ایران کے ہاتھوں سری لنکا کو شکست

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والی بال ٹیم نے دارالحکومت تہران میں منعقدہ بیسویں ایشیائی مقابلوں میں سری لنکا کی ٹیم کو جارحانہ انداز میں شکست دی۔

  اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں منعقدہ 2019 ایشیائی والی بال مقابلوں  کے سلسلے میں کھیلے جانے والے میچ میں ایرانی کھلاڑیوں نے اپنی مہارت کے جوہر دکھاتے ہوئے مسلسل 3 سیٹوں میں بالترتیب 25-15، 25-17 اور 25-23 نتیجے کے ساتھ سری لنکا کی ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی والی بال ٹیم آج بروز ہفتہ قطر کے خلاف میدان میں اترے گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بیسیویں ایشیائی والی بال مقابلے 13 سے 21 ستمبر تک ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقد ہو رہے ہیں۔