عالمی ووشو مقابلوں میں ایرانی خواتین کے طلائی تمغے
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i356652-عالمی_ووشو_مقابلوں_میں_ایرانی_خواتین_کے_طلائی_تمغے
عالمی ووشو مقابلوں میں ایرانی خواتین کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۲, ۲۰۱۹ ۰۵:۵۵ Asia/Tehran
  • عالمی ووشو مقابلوں میں ایرانی خواتین کے طلائی تمغے

عالمی ووشو مقابلوں میں ایرانی خواتین کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی خواتین کھلاڑیوں شہربانو منصوریان اورمریم ہاشمی نے چین میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں اپنی مہارت کے جوہر دکھاتے ہوئے یکے بعد دیگرے دو طلائی تمغے جیت لئے۔

شہر بانو منصوریان نے عالمی ووشو مقابلوں میں 70 کلوگرام کی کیٹیگری کے فائنل میں اپنی برازیلی حریف کریستینا اولیورا کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

منصوریان نے اب تک مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں پانچ طلائی تمغے حاصل کئے ہیں۔

 اس کے علاوہ ایران کی دیگر خاتون کھلاڑی مریم ہاشمی نے بهی 75 کلوگرام کی کیٹیگری میں اپنی  ہندوستانی حریف کو جارحانہ انداز میں شکست دے کر اس ایونٹ کی پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

واضح رہے کہ عالمی ووشو مقابلے 20 اکتوبر سے 102 ممالک سے آئے ہوئے 600 کھلاڑیوں کی شرکت سے چین کے شہر شنگھائی میں شروع ہوئے۔

ان مقابلوں میں مردوں اور خواتین کے مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے 8 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔