عالمی تائیکوانڈو کا ایوارڈ ایرانی کھلاڑی کے نام
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i357881-عالمی_تائیکوانڈو_کا_ایوارڈ_ایرانی_کھلاڑی_کے_نام
ایران کے تائیکوانڈو کھلاڑی نے عالمی ایوارڈ حاصل کرلیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۷, ۲۰۱۹ ۰۴:۲۴ Asia/Tehran
  • عالمی تائیکوانڈو کا ایوارڈ ایرانی کھلاڑی کے نام

ایران کے تائیکوانڈو کھلاڑی نے عالمی ایوارڈ حاصل کرلیا۔

ایرانی تائیکوانڈو کھلاڑی آرمین ہادی پور نے بین الاقوامی فیڈریشن آف یونیورسٹی اسپورٹس (FISU ) کے سب سے بہترین ایوارڈ کو اپنے نام کرلیا.

بین الاقوامی فیڈریشن آف یونیورسٹی اسپورٹس نے ہادی پور کو 2019 کے بہترین کھلاڑی کے طور پر انتخاب کیا.

ایرانی تائیکوانڈو کھلاڑی کو اٹلی کے تورین میں منعقدہ 36ویں بین الاقوامی فیڈریشن آف یونیورسٹی اسپورٹس کی جنرل اسمبلی میں 2019 کے سب سے بہترین ایوارڈ سے نوازا گیا.

ہادی پور نے 2015، 2017 اور 2019 کے عالمی مقابلوں میں تین طلائی تمغے حاصل کئے تھے۔