ایران عالمی روایتی کشتی کا میزبان
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i359848-ایران_عالمی_روایتی_کشتی_کا_میزبان
ایران عالمی روایتی کشتی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Dec ۳۱, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران عالمی روایتی کشتی کا میزبان

ایران عالمی روایتی کشتی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے خراسان شمالی کے گورنر محمد علی شجاعی نے پیر کے روز بجنورد میں منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ ایرانی شہر بجنورد عالمی روایتی کشتی کے مقابلوں کی میزبانی کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ شہر بجنورد 18 سے 22 جنوری تک بین الاقوامی روایتی کشتی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا اور توقع کی جاتی ہے کہ 45 ممالک ان مقابلوں میں شرکت کریں گے جبکہ اب تک 16 ممالک نے اپنی شرکت کا اعلان کیا ہے.

انہوں نے کہا کہ 86 ممالک روایتی کشتی ( ورزش زورخانہ)  کی فیڈریشن کے رکن ہیں.