باکسنگ کے ایشیائی مقابلوں میں ایران نے چاندی کا تمغہ جیتا
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i387152-باکسنگ_کے_ایشیائی_مقابلوں_میں_ایران_نے_چاندی_کا_تمغہ_جیتا
ایران کے اولمپک انعام یافتہ باکسر نے ایشیائی مقابلوں میں چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۲ Asia/Tehran
  • باکسنگ کے ایشیائی مقابلوں میں ایران نے چاندی کا تمغہ جیتا

ایران کے اولمپک انعام یافتہ باکسر نے ایشیائی مقابلوں میں چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا ہے۔

دبئی میں ۲۴ مئی سے جاری ایشیائی مقابلوں کے فائنل میں دو ایرانی کھلاڑی شریک ہوئے۔ ایران کے اولمپک انعام یافتہ باکسر دانیال شاہ بخش نے ساٹھ کلو گرام کے ایونٹ میں منگولیا کے باکسر ارد نبات کا جم کے مقابلہ کیا مگر دوسرے نمبر پر رہے اور چاندی کے تمغے پر اکتفا کی۔

اکیاسی کلوگرام کے مقابلے میں ایران کے ایک اور باکسر میثم قشلاقی، آج شام ازبکستان کے روزمتوف دیلشودبک کے مقابلے کے لیے رنگ میں اتریں گے۔ اس سے پہلے ایران کے شاہین موسوی اور پوریا امیری نے اپنے اپنے مقابلوں میں تیسری پوزیشن اور کانسی کا تغمہ حاصل کیا تھا۔