ایران نے پاورلفٹنگ عالمی کپ جیت لیا
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i389324-ایران_نے_پاورلفٹنگ_عالمی_کپ_جیت_لیا
ایران نے لیتھوینیا میں پاورلیفٹنگ کا عالمی کپ جیت لیا ہے
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jul ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
  • ایران نے پاورلفٹنگ عالمی کپ جیت لیا

ایران نے لیتھوینیا میں پاورلیفٹنگ کا عالمی کپ جیت لیا ہے

ایران کے قومی کھلاڑی حسین طالبی نے ترانوے کلوگرام کے وزن میں پاور لفٹنگ کا عالمی کپ جیت لیا ہے-

ہمارے نمائندے کے مطابق لتھونیا میں پاور لفٹنگ کے عالمی کپ کے مقابلے میں ایرانی کھلاڑی حسین طالبی نے ترانوے کلوگرام کے وزن میں اپنے حریفوں کو شکست دینے کے بعد یہ عالمی مقابلہ جیت لیا- طالبی نے اسکواٹ میں دو سو پینسٹھ کلوگرام وزن اٹھاکر پہلا مقام حاصل کیا اور پھر بینچ پریس میں بھی ایک سو پینسٹھ کلوگرام وزن اٹھاکر دوسرا طلائی تمغہ جیتا۔