مارشل کپ کے عالمی مقابلوں کے پہلے روز ایران کے 2 تمغے
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i411978-مارشل_کپ_کے_عالمی_مقابلوں_کے_پہلے_روز_ایران_کے_2_تمغے
طلباء کے مارشل کپ عالمی مقابلوں کے پہلے دن ایران نے گریکو رومن کشتی میں چاندی کے دو تمغے حاصل کئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Sep ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran
  • مارشل کپ کے عالمی مقابلوں کے پہلے روز ایران کے 2 تمغے

طلباء کے مارشل کپ عالمی مقابلوں کے پہلے دن ایران نے گریکو رومن کشتی میں چاندی کے دو تمغے حاصل کئے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ترکی میں جاری ان عالمی مقابلوں میں ایرانی طلبا کی گریکو کشتی کی ٹیم نے پہلے ہی دن چاندی کے دو تمغے حاصل کر لئے۔ ایران کے محمد ہادی شعبانی نے پچپن کلو گرام کی کیٹگری میں ترکی کے اپنے حریف کو شکست دی جبکہ ترکمنستان کے حریف کے ساتھ مقابلہ کامیابی پر منتج نہ ہو سکا۔ ترسٹھ کلو گرام کی کیٹگری میں بھی آرمین محب ثابت نے یوکرین اور ترکی کے اپنے حریف کوشکست دی جبکہ آخری مقابلے میں ترکی کے ہی اپنے ایک اور حریف کے مقابلے میں کامیابی حاصل نہ کر سکے۔ اس طرح ایران نے ان مقابلوں میں چاندی کے دو تمغے حاصل کئے۔