ترکی؛ روائتی کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایران کی ٹیم بنی چیمپین
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i412123-ترکی_روائتی_کشتی_کے_عالمی_مقابلوں_میں_ایران_کی_ٹیم_بنی_چیمپین
ترکی کی روائتی کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایران کی قومی ٹیم نے چیمپین شپ حاصل کرلی۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  • ترکی؛ روائتی کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایران کی ٹیم بنی چیمپین

ترکی کی روائتی کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایران کی قومی ٹیم نے چیمپین شپ حاصل کرلی۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی روائتی کشتی کے پہلوانوں نے پہلے دن دو چاندی کے تمغے جیتے تھے۔ اتوار کو مقابلوں کے آخری مرحلے میں ایران کے پہلوانوں نے مزید تین میڈل حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر ایرانی پہلوان امیر محمدی نے اپنے تمام حریفوں کو شکست دیکر پہلوانوں کے پہلوان کا عنوان جیت لیا۔ یہ ایک تاریخی عنوان ہے جسے روائتی یا پہلوانی کشتی کے چیمپین کو دیا جاتا ہے۔