آئس ہاکی کے عالمی مقابلے، ایران 14- ملائیشیا 4
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i418806-آئس_ہاکی_کے_عالمی_مقابلے_ایران_14_ملائیشیا_4
آئس ہاکی کے عالمی مقابلوں کے دوران ایران کی قومی ٹیم نے ملائیشیا کو شکست سے ہمکنار کیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Feb ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۳:۰۳ Asia/Tehran
  • آئس ہاکی کے عالمی مقابلے، ایران 14- ملائیشیا 4

آئس ہاکی کے عالمی مقابلوں کے دوران ایران کی قومی ٹیم نے ملائیشیا کو شکست سے ہمکنار کیا۔

سحر نیوز/ ایران: بوسنیا میں ہونے والے ان عالمی مقابلوں کے دوران ایران کی ٹیم نے اپنے پہلے مقابلے کے تحت ملائیشیا کے سامنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور انہیں چودہ کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔ 
قابل ذکر ہے کہ ایران کی آئس ہاکی ٹیم کے کوچ کاوے صدقی ہیں جو خود مختلف ادوار میں ایران کی قومی ٹیم کے کپتان اور آئس ہاکی فیڈریشن کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں ۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایران کی ٹیم کو عالمی سطح کے چوتھے ڈویژن سے تیسرے ڈویژن میں پہنچانے کا سہرا بھی انہیں کے سر جاتا ہے۔
یاد رہے کہ بوسنیا کے شہر سرائے وو میں ہونے والے ان عالمی مقابلوں کے دوران ایران کو ہانگ کانگ، بوسنیا، کرغیزستان اور سنگاپور کا سامنا کرنا ہے۔