اٹلی فری اسٹائل اسکیٹنگ کپ میں ایرانی کھلاڑیوں کی شاندار کاکردگی
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i422359-اٹلی_فری_اسٹائل_اسکیٹنگ_کپ_میں_ایرانی_کھلاڑیوں_کی_شاندار_کاکردگی
ایران کی قومی فری اسٹائل اسکیٹنگ ٹیم نے اٹلی میں ہونے والے فری اسٹائل اسکیٹنگ کپ میں چار گولڈ میڈل، ایک سلور میڈل اور دو برانز میڈل جیت لیے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jun ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۴:۰۵ Asia/Tehran
  • اٹلی فری اسٹائل اسکیٹنگ کپ میں ایرانی کھلاڑیوں کی شاندار کاکردگی

ایران کی قومی فری اسٹائل اسکیٹنگ ٹیم نے اٹلی میں ہونے والے فری اسٹائل اسکیٹنگ کپ میں چار گولڈ میڈل، ایک سلور میڈل اور دو برانز میڈل جیت لیے۔

سحر نیوز/ ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ان عالمی مقابلوں میں انڈر نائنٹین کیٹگری میں ایرانی کھلاڑی رومینا سالک اور سبحان خسروانی نے سونے کے تمغے جیتے جبکہ انڈر ٹوئنٹی ون کیٹگری میں رضا لسانی اور مژدہ شعبانی نے گولڈ میڈل حاصل کیے۔

محمد امین عباسیان نے انڈر ٹوئنٹی ون میں سلور میڈل حاصل کیا۔

انڈر ٹوئنٹی ون کیٹگری میں امیر محمد سواری اور ترانہ احمدی نے کانسی کے تمغے جیتے۔

اٹلی میں ہونے والے اسکیٹنگ کے عالمی کپ میں شرکت کرنے والی ایران کی قومی فری اسٹائل اسکیٹنگ ٹیم سات کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔