ایران کی انڈر ففٹین کشتی کی ٹیم ایشین چیمپئن
https://urdu.sahartv.ir/news/sports-i423738-ایران_کی_انڈر_ففٹین_کشتی_کی_ٹیم_ایشین_چیمپئن
ایران کی انڈر ففٹین کشتی کی ٹیم نے ایشین چیمپئن شپ 2023 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jul ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۳:۳۸ Asia/Tehran
  • ایران کی انڈر ففٹین کشتی کی ٹیم ایشین چیمپئن

ایران کی انڈر ففٹین کشتی کی ٹیم نے ایشین چیمپئن شپ 2023 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

سحر نیوز/ ایران: اردن کے دارالحکومت امان میں ہونے والے مقابلوں کے دوران، ایران کے پویا رجعی، امیر فریدونی اور سام محمدی نے اپنے حریفوں کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔

محمد حسین رحیم آبادی، رضا کریمی اور آرمین قولی گلہ نے ایران کیلئے سلور میڈل جیتا جبکہ محمد کاظمی برونز میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

مجموعی طور پر ایران کی ٹیم  نے 185 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ قزاقستان نے 178 پوائنٹ کے ساتھ دوسری اور کرغیزستان نے 156 پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔