-
امریکہ، تیل بردار ریل گاڑی پٹری سے اتری
Dec ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۲:۱۵امریکہ/ریاست واشنگٹن؛خام تیل کی حامل ایک مال گاڑی سیاٹل شہر کے قریب پٹری سے اتر گئی۔ مقامی ادارۂ ماحولیات کے مطابق سات ڈبے پٹری سے اترے جن میں سے پانچ مکمل طور پر آگ میں جل کر تباہ ہو گئے۔
-
نیویارک کا تاریخی چرچ لقمۂ آتش بن گیا۔ ویڈیو
Dec ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۹نیویارک کے مینہٹن شہر میں ۱۲۸ سالہ قدیمی اور تاریخی چرچ لقمۂ آتش بن گیا۔ ابھی تک واقعے کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم اطلاعات ہیں کہ اسکے پاس ایک خالی عمارت میں آگ بھڑک اٹھنے کے بعد چرچ تک سرایت کر گئی۔ آگ بجھانے کے لئے کئے گئے آپریشن میں کم از کم چار فائر فائٹرز کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ یہ واقعہ گزشتہ روز ہفتے کو پیش آیا۔
-
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں آگ بے قابو
Dec ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۷:۲۶کیلیفورنیا میں آگ بے قابو ہوجانے کے بعد ہزاروں افراد نے پرامن مقامات پر پناہ لے لی۔
-
جنوبی افریقہ کی ایک آئل رفائنری بھیانک آگ کی لپیٹ میں
Dec ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۴جنوبی افریقہ کے دارالحکومت ڈرپن میں ایک آئل رفائنری بھیانک آگ کی زد میں آگئی۔ دھماکے کے بعد لگنے والی اس آگ میں ایک شخص کے زخمی اور چھے افراد کے دھنویں کی زد میں آنے خبر ہے۔ واقعے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
-
مغرب نے صیہونی جھنڈا نذر آتش کیا۔ ویڈیو
Dec ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۲مغربی عوام نے غاصب صیہونی ٹولے اسرائیل کے جھنڈے کو نذر آتش کر کے اسکی جارحانہ و غاصبانہ پالیسیوں سے اپنی بیزاری کا اعلان کیا۔
-
ہندوستان میں کورونا اسپتال میں آتشزدگی 5 افراد ہلاک 28 زخمی
Nov ۲۷, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۲ہندوستان کی ریاست گجرات کے شہر راج کوٹ کے مالویہ نگر علاقے میں واقع کورونا اسپتال میں جمعرات کو نصف شب خوفناک آتشزدگی میں 5 افراد ہلاک اور 28 جھلس گئے۔
-
ترکی کی ایک تاریخی مسجد آگ کی نذر ہو گئی
Nov ۱۶, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۴ترکی کے شہر استنبول کے اسکدار علاقے میں تین سو پچاس سالہ ایک تاریخی مسجد وانیکوی آگ کی نذر ہو گئی۔ یہ مسجد ۱۶۷۰ عیسوی میں وانی محمد افندی کے ہاتھوں تعمیر کی گئی تھی۔ مسجد کے دھانچے میں بڑی مقدار میں استعمال شدہ لکڑیاں سبب بنیں کہ آگ پوری مسجد کو اپنی لپیٹ میں لے لے۔ اب تک اس واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہو پائی ہے۔
-
فرانسیسی سفارتخانے کے سامنے پاکستانی عوام کا مظاہرہ
Oct ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۳:۵۹گستاخ رسول فرانسیسی حکام کے خلاف پاکستانی عوام نے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع فرانسیسی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کرکے اسکے جھنڈے کو آگ لگادی۔
-
امریکی صدارتی انتخابات میں ایک اور بیلٹ باکس نذرآتش
Oct ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۰:۳۳امریکہ میں صدارتی انتخابات کے ایک اور بیلٹ باکس کو نذرآتش کر دیا گیا۔
-
نیٹو کی فوجی گاڑیاں نذر آ تش
Oct ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۸نیٹو کی چار فوجی گاڑیوں کو شمال مغربی پاکستان میں نذر آتش کردیا گیا۔