-
الحشد الشعبی کے 2 موبائل کلینک میں آتشزدگی
Oct ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۷:۱۱نجف اشرف میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے دو طبی مرکزکو نامعلوم دہشت گردوں نے نذرآتش کر دیا ہے۔
-
آتشزدگی کے بعد بشار اسد نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا
Oct ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۸شام کے صدر بشار اسد نے صوبۂ لاذقیہ کے بعض علاقوں میں آتشزدگی سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگانے اور لوگوں کی ضروریات سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے ان علاقوں کا دورہ کیا ہے۔
-
نائیجیریا میں گیس ٹینکر میں دھماکے سے 28 افراد ہلاک
Sep ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۱نائیجیریا میں گیس ٹینکر میں دھماکے سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
-
امریکہ، گیس پائپ لائن میں شدید دھماکہ ۔ ویڈیو
Sep ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۰امریکی ریاست اوکلاھما میں ایک گیس پائپ لائن پھٹ گئی جس کے سبب شدید دھماکہ ہوا اور بھیانک آگ بھڑک اٹھی جس کی لپٹیں ایک سو پچاس فیٹ اونچی بتائی جاتی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ آگ زمین کے اندر گیس پائپ لائن میں لگی ۱۲ انچی ایک وال کے پھٹنے کے سبب لگی۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں ۳۰ فٹ لبما اور ۲۰ فٹ چوڑا ایک گڑھا بن گیا۔ یہ واقعہ امریکہ میں مقامی وقت کے مطابق بدھ کی شب پیش آیا۔
-
مغربی امریکہ میں وسیع آتشزدگی کی بحرانی صورت حال
Sep ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۴امریکہ کے ریاستی حکام نے خبردار کیا ہے کہ مغربی امریکہ کے علاقوں میں پھیلتی ہوئی آگ سے صورت حال بحرانی ہوتی جا رہی ہے۔
-
جنگلی آگ نے سارے شہر کو سرخ کر دیا
Sep ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۷یہ کسی ہالیووڈ فلم سے لی گئی ویڈیو نہیں ہے بلکہ یہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کا شہر سین فرانسسکو ہے جسے گزشتہ ایک ماہ کے دوران وسیع پیمانے پر شدید جنگلی آگ کا سامنا رہا اور وہ اس کے سبب وہ گزشتہ دنوں میں ایک افسانوی اور آتشی شہر کی شکل اختیار کر گیا۔ آگ اتنی شدید اور وسیع تھی کہ پورا شہر اور اسکی فضائیں آگ کے رنگ میں رنگ گئیں۔
-
آگ نے کیلیفورنیا کا رنگ ہی بدل دیا: ویڈیو
Sep ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۳:۳۵کئی دنوں سے آگ میں جھلس رہے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلوں سے اٹھنے والی آگ کی لپٹوں۔ دھنویں اور اُس سے پیدا ہونے والی حرارت نے علاقے کی فضا کو نارنجی رنگ میں رنگ دیا ہے۔ موصولہ تصاویر سے آگ کی وسعت و شدت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
-
برطانیہ، ایک صنعتی مرکز دھماکوں کے بعد نذر آتش
Sep ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۱برطانیہ میں روچیسٹر کے قریب کینٹ علاقے میں ایک صنعتی مرکز میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ بجھانے کی کاروائی کے دوران متعدد دھماکے بھی ہوئے جو اتنے شدید تھے کہ آس پاس کے مکانات ہل کر رہ گئے۔ دھماکوں اور آتش زدگی کے بعد علاقے میں مشروم نما بادل فضا میں بلند ہوا۔ موصولہ خبروں کے مطابق اب تک قرب و جوار کے دوسو سے زائد مکیں، اپنے مکانات چھوڑ کر محفوظ مقامات پر چلے گئے ہیں۔ یہ واقعہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق صبح قریب چار بجے پیش آیا۔
-
امریکہ میں آسمانی بجلی نے جلتی پرتیل کا کام کردیا
Aug ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۷امریکی ریاست کیلیفورنیا میں آسمانی بجلی نے جلتی پر تیل کا کام کردیا۔
-
امریکہ میں آتش زدگی کا سلسلہ جاری
Aug ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۹گزشتہ روز امریکی ریاست کیریلونا کے S C Plant نامی ایک کیمیائی کارخانے میں بھیانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ اسکو بجھانے میں سرگرم پانچ فائرفائٹرز شدید طور پر زخمی ہو گئے اور انہیں اسپتال میں بھرتی کرانا پڑا۔ حالیہ چند مہینوں میں امریکہ میں آتش زدگی کے متعدد بڑے واقعات پیش آ چکے ہیں۔ اس وقت امریکہ کو کئی ہفتوں سے کیلیفورنیا کے جنگلات میں بھی شدید آگ کا سامنا ہے۔