عراق، کربلا کے ہوٹل میں آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i389804-عراق_کربلا_کے_ہوٹل_میں_آتشزدگی_ایک_بچہ_جاں_بحق
کربلائے معلی میں شاہراہ السدرہ پر واقع ایک ہوٹل میں آۃشزدگی، 78 افراد کو بچالیا گیا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jul ۱۸, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۸ Asia/Tehran
  • عراق، کربلا کے ہوٹل میں آتشزدگی، ایک بچہ جاں بحق

کربلائے معلی میں شاہراہ السدرہ پر واقع ایک ہوٹل میں آۃشزدگی، 78 افراد کو بچالیا گیا۔

عراق کے شہر کربلائے معلی میں واقع ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔

کربلائے معلی ميں شاہرائے السدرہ پر واقع چار منزلہ ہوٹل "الضیاء الحسین" میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم فائربریگيڈ کے عملے نے بروقت کاروائی کرکے ہوٹل میں مقیم تمام مسافروں کو بچالیا، اسکے باوجود ایک بچہ دم گھٹنے کے سبب جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔

حادثے وقت ہوٹل میں 78 مسافر موجود تھے۔ متعلقہ ادارے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کررہے ہيں۔