-
تہران میں شہدا کے جلوس جنازہ، عوامی سیلاب ، ذمہ داروں کو سزا دی جائے کے نعروں سے گونج گيا ایران
Jan ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۸:۱۷تہران کے عوام اور حکام نے دارالحکومت کی حفاظت کرنے والے شہداء کے جنازوں میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے اسلامی انقلاب کے نظریات کے ساتھ تجدید عہد کیا
-
ترکیہ، متحدہ عرب امارات اور فرانس کے وزرائے خارجہ سے ایرانی وزیر خارجہ کی گفتگو میں علاقائی و بین الاقوامی صورت حال پر تبادلۂ خیال
Jan ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۷:۰۵ایرانی وزیر خارجہ نے ترکیہ، متحدہ عرب امارات اور فرانس کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونی گفتگو کرتے ہوئے تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال نیز باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
-
کرگل کی فضاؤں میں یکجہتی کی گونج، عوام نے ایران کی حمایت میں عظیم الشان اجتماع منعقد کیا
Jan ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۶:۵۷کرگل کے عوام نے ایران کے ساتھ اپنی عقیدت، محبت اور اصولی وابستگی کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے ایک تاریخی اجتماع سجایا۔ ایران کے حق میں کرگل کا یہ اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ دلوں کے رشتے سرحدوں سے کہیں زیادہ مضبوط ہوتے ہیں۔کرگل کی گلیاں اور میدان اس روز ایک ہی صدا سے گونج اٹھے—ایران کے ساتھ اخوت، امن اور استقامت کا پیغام۔
-
قطر کے وزیر اعظم اور عراقی قومی سلامتی کے مشیر سے ڈاکٹر علی لاریجانی کی ٹیلی فونی گفتگو
Jan ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۵:۲۹ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن آل ثانی اور عراقی قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فونی بات چیت میں تازہ ترین علاقائی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا۔
-
مغربی طاقتیں ایران میں بدامنی پھیلانا چاہتی ہیں، ایرانی عوام کسی دباؤ میں کے سامنے کبھی سرتسلیم خم نہیں کرتے: ڈاکٹر زمرد اعوان
Jan ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۳:۵۳فورمین کرسٹین یونیورسٹی کی اسٹریٹیجک اسٹڈیز کی پروفیسر ڈاکٹر زمرد اعوان نے زور دیکر کہا کہ مغربی طاقتیں ایران کے اندرونی معاملات کو سبوتاژ کرکے خطے میں بدامنی پھیلانا چاہتی ہیں لیکن ایرانی عوام غیرملکی دباؤ میں کے سامنے کبھی بھی سرتسلیم خم نہیں کرتے۔
-
ٹرمپ کی دھمکیوں اور اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف اقوام متحدہ کے نام ایران کا کھلا خط
Jan ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۲:۳۹اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیرسعید ایروانی نے ٹرمپ کی ایران میں کھلے تشدد کو ہوا دینے اور فوجی حملے کی دھمکی پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔
-
ہندوستان کی طرف سے بذریعہ ایران افغانستان کے ساتھ تجارتی رابطہ منقطع ہونے کی تردید
Jan ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۲:۲۵ہندوستان نے بذریعہ ایران، افغانستان کے ساتھ تجارتی رابطہ منقطع کئے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جھوٹی اور گمراہ کن خبر ہے۔
-
جرمن چانسلر کے مداخلت پسندانہ بیان پر ایرانی وزیر خارجہ کا سخت رد عمل: کچھ تو شرم کرو!
Jan ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۱:۵۳ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جرمن چانسلر کے مداخلت پسندانہ بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے جرمن حکام کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ "کچھ تو شرم کرو!"
-
روس اور بیلاروس نے ایران میں بیرونی مداخلت کی مخالفت کی ہے۔
Jan ۱۳, ۲۰۲۶ ۲۰:۳۲روس اور بیلاروس کے وزرائے خارجہ نے ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں ہر قسم کی بیرونی مداخلت کی مخالفت کی ہے۔
-
چین بھی ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات رکھنے والے ملکوں پر ٹرمپ کے ٹیرف کا مخالف ہے
Jan ۱۳, ۲۰۲۶ ۱۸:۴۹چین نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تجارتی لین دین کرنے والے ممالک پر امریکہ کی جانب سے ٹیرف میں اضافے کا مخالف ہے۔