پاکستان کے وزیر دفاع نے اپنے پڑوسی ملک اسلامی جمہوریہ ایران سے آسان اور سستی توانائی حاصل کرنے کو پاکستان کا حق قرار دیا ۔
اسرائیل کا وجود خطرے میں دیکھ کر امریکہ نے تیزی سے ہاتھ پیر مارنا شروع کر دیئے ہیں ۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کے زیادہ ہتھیار ارسال کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے اس پر امریکی ریاست ورمونٹ سے آزاد سینیٹر برنی سینڈرز نے اس پر شدید اعتراض کیا ہے۔
صیہونی اخبار یدیعوت آحارنوت کا کہنا ہے کہ واشنگٹن، اسرائیلی فوج کی رفح پناہ گزین کیمپ میں مقیم فلسطینیوں کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت پر یقین نہیں رکھتا ہے۔
مصر ، اردن ، مراکش ، امریکہ ، برطانیہ اور تیونس میں غزہ میں صیہونی حکومت کی نسل کشی اور جرائم کے خلاف اور فلسطینی عوام کی حمایت میں مظاہرے ہوئے ہيں۔
امریکی وزارت خارجہ کی ایک خاتون عہدیدار نے بائيڈن حکومت کی جانب سے غزہ میں انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کرنے والی صیہونی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کے خلاف اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
امریکہ و برطانیہ کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے بعض علاقوں کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
دنیا کے اکثر ممالک کے عوام نے غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے خلاف ایک بار پھر مظاہرے کئے ہيں۔
نائیجر کی نئی حکومت نے ملک میں امریکی فوج کی موجودگی پر واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ منسوخ کر دیا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ایکس سوشل نیٹ ورک (سابقہ ٹویٹر) کے مالک ایلون مسک امریکی قومی سلامتی کے اداروں کے لیے سیکڑوں جاسوس سیٹلائٹس بنا رہے ہیں۔