-
اگر محاصرہ جاری رہا تو خلیج فارس سے تیل کا ایک قطرہ بھی برآمد نہیں ہوگا: جنرل محسن رضائی
Aug ۲۳, ۲۰۲۶ ۱۴:۱۸اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ اقتصادی جنگ میں تعاون کرنے والوں کے خلاف اقدام کیا جائے گا اور محاصرہ جاری رہا تو خلیج فارس سے تیل کا ایک قطرہ بھی برآمد نہیں ہوگا۔
-
امریکہ: ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالت سے ایک اور دھچکا، 75 ممالک کے لیے ویزا روکنے کا فیصلہ منسوخ
Aug ۲۳, ۲۰۲۶ ۱۲:۵۶امریکہ کی ایک فیڈرل عدالت سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کو بڑا دھچکا دیا ہے۔ عدالت نے 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزے کی پروسیسنگ روکنے کے حکومتی حکم کو منسوخ کر دیا ہے۔
-
خطیب زادہ: دہشت گردانہ کارروائیوں کے مجرموں کو سزا سے بچنے نہیں دیں گے
Aug ۲۲, ۲۰۲۶ ۱۷:۳۷ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال اور چند ماہ کے دوران دہشت گردانہ قتل کی وارداتوں سے متعلق سیکڑوں بین الاقوامی دستاویزات تیار کرکے متعلقہ عالمی اداروں کو ارسال کی جا چکی ہیں، اور ایران کسی صورت مجرموں کو سزا سے بچنے نہیں دے گا۔
-
سینیٹر وارن کا ٹرمپ پر وار: ایران کے خلاف جنگ نے امریکیوں کی جیبیں خالی کر دیں
Aug ۲۲, ۲۰۲۶ ۱۴:۴۰امریکی سینیٹر الیزا بیتھ وارن نے ایران کے خلاف ٹرمپ کی جنگ کو امریکیوں کے اخراجات بڑھ جانے کا موجب قرار دیا ہے۔
-
الشیبانی: دمشق کے مستقبل کا فیصلہ اسرائیل نہیں کر سکتا
Aug ۲۲, ۲۰۲۶ ۰۷:۴۹شام کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ اسلام آباد کے موقع پر پاکستانی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کی بقول ان کے ایک خودمختار حکومت ہے اور اسرائیل کو یہ حق حاصل نہیں کہ دمشق کے اتحادیوں اور حلیفوں کے بارے میں فیصلہ کرے۔
-
ٹرمپ خود کو ایران کے سامنے”شکست خوردہ شخص“ نہیں دکھا سکتے: فاکس نیوز کے سابق میزبان
Aug ۲۱, ۲۰۲۶ ۲۳:۵۲امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حامی اور فاکس نیوز کے سابق میزبان بل اورائیلی نے کہا ہے کہ ”ٹرمپ کا ورثہ ایران جنگ سے وابستہ ہے جو اب ان کی ذاتی انا کا معاملہ بن چکی ہے، وہ ایرانیوں کو خود کو شکست خوردہ شخص دکھانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
-
دشمن کو ایران کی سخت وارننگ: نئی دھمکیوں کا جواب تباہ کن ہوگا
Aug ۲۱, ۲۰۲۶ ۱۶:۲۲مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے کہا ہے کہ دشمنوں کی طرف سے کسی بھی غلطی اور روایتی اور غیر روائتی حملے کا انقلابی، تباہ کن اور پشیمان کنندہ جواب دیا جائے گا۔
-
امریکی مذہبی آزادی کمیشن کا آر ایس ایس پر پابندی کا مطالبہ، موہن بھاگوت کا دورۂ امریکہ عنقریب
Aug ۲۱, ۲۰۲۶ ۱۵:۳۳امریکہ کے مذہبی آزادی سے متعلق ایک مشاورتی ادارے کے عہدیداروں نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ یعنی آر ایس ایس کے خلاف پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے امریکی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ تنظیم کے رہنماؤں کو سفارتی مراعات نہ دے۔
-
امریکہ: ریاست الاسکا میں طیارہ حادثہ، 8 افراد ہلاک
Aug ۲۱, ۲۰۲۶ ۱۳:۵۹امریکی ریاست الاسکا میں ایک چارٹر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
-
عراقچی کا امریکا پر وار: ناکام پالیسیوں کا انجام مزید شکست ہے
Aug ۲۰, ۲۰۲۶ ۱۹:۳۰ایرانی وزیر خارجہ نے امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف اقتصادی آپریشن کی دھمکی کو داخلی معاشی بحران سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ناکام پالیسیوں کو جاری رکھنے پر اصرار ایرانی عوام میں مزید دشمنی پیدا کرے گا۔