امریکہ: ریاست الاسکا میں طیارہ حادثہ، 8 افراد ہلاک
Aug ۲۱, ۲۰۲۶ ۱۳:۵۹ Asia/Tehran
امریکی ریاست الاسکا میں ایک چارٹر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
سحرنیوز/دنیا: امریکی میڈیا کے مطابق الاسکا کمانڈ نے تباہ ہونے والے طیارے پر سوار تمام افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن کے مطابق طیارہ اینکریج سے کیپ نیونیہم جا رہا تھا کہ کیپ نیونیہم ایئر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔
چارٹر طیارے پر 2 پائلٹ اور 6 مسافر سوار تھے۔
امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس