امریکا کی وعدہ خلافیوں کی فہرست بہت طویل ہے: ایرانی وزارت خارجہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i458240-امریکا_کی_وعدہ_خلافیوں_کی_فہرست_بہت_طویل_ہے_ایرانی_وزارت_خارجہ
ایران وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ واشنگٹن کی وعدہ خلافیوں کی فہرست بہت طویل ہے۔
(last modified 2026-10-28T09:20:16+00:00 )
Oct ۲۸, ۲۰۲۶ ۱۲:۵۰ Asia/Tehran
  • امریکا کی وعدہ خلافیوں کی فہرست بہت طویل ہے: ایرانی وزارت خارجہ

ایران وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ واشنگٹن کی وعدہ خلافیوں کی فہرست بہت طویل ہے۔

سحرنیو/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت کی خلاف ورزی کا امریکی صدر کا اعتراف، واشنگٹن کی صفائی دینے والوں کی ایک اور رسوائی ہے۔

اسماعیل بقائی نے امریکی صدر کے اس اعتراف پر اپنے ردعمل میں ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے اس اعتراف نے کہ انھوں نے اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت پر کبھی یقین نہیں کیا اور اس کو وقت کا زیاں سمجھا، ایک بار پھر ثابت کردیا کہ امریکا کس حد تک وعدہ خلافی کرتا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ امریکا کی وعدہ خلافی کوئی نئی بات نہيں ہے، اس کی وعدہ خلافی اور بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کی فہرست بہت طویل ہے۔

ترجمان وزات خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ بہر حال، یورپی ممالک اور واشنگٹن کی صفائی دینے والے دیگر ملکوں کے پاس اب کوئی جواز نہیں رہ جاتا کہ امریکا کے خلاف قانونی اقدامات کی صفائی کا سلسلہ جاری رکھیں۔  

انھوں نے لکھا ہے کہ معاہدوں کی خلاف ورزی کی کوئی توجیہ نہیں کی جاسکتی، بین الاقوامی قوانین کے سلسلے میں یہ نہیں کیا جاسکتا کہ اپنی مرضی کے مطابق جس قانون پر چاہیں عمل کریں اور جس پر نہ چاہیں عمل نہ کریں اور اسی طرح سیاسی تحریف کے ذریعے واشنگٹن کو اس کی خلاف ورزیوں سے بری الذمہ نہیں قرار دیا جاسکتا۔  

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel