-
امریکہ کے مجرمانہ اقدام پر یورپی انسانی حقوق کی تنظیم کی تنقید
Jul ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۵:۰۹انسانی حقوق کی یورپی مدافع تنظیم نے شام کی فضائی حدود میں ایرانی مسافر بردار طیارے کو امریکہ کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے ہراساں کئے جانے کے اقدام کو ایک مجرمانہ اقدام قرار دیا۔ تنظیم نے اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے فوری تحقیقات اور قصورواروں کو سزا دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
-
اس بار ہندوستانی پولیس کی بربریت سامنے آئی ۔ ویڈیو
Jul ۱۸, ۲۰۲۰ ۰۶:۵۷ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے دلت کسان جوڑے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ رویٹرز کے مطابق پولیس نے اسی پر اکتفا نہیں کی بلکہ ان کی فصل کو بھی تباہ کر دیا۔ پولیس کی بربریت سے تنگ آئے جوڑے نے زہریلی دوا کھا کر خودکشی کی کوشش بھی کی مگر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ ہندوستانی پولیس کی اس بربریت پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ لوگ سرکاری زمین پر قابض تھے جنہیں باہر نکالنے کے لئے طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔
-
چین کا بڑا بیان، امریکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا سب سے بڑا ملک
Jul ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۱چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔
-
اب بھی بے لگام ہیں امریکی پولیس والے ۔ ویڈیو
Jul ۱۵, ۲۰۲۰ ۰۵:۴۲امریکہ میں نسل پرستی اور پولیس کے تشدد پسند اور بہیمانہ رویہ کے خلاف جاری تحریک کے باوجود اب بھی امریکی پولیس اپنی گزشتہ انتہا پسندانہ حرکتوں سے باز نہیں آئی ہے اور آئے دن امریکہ کے کسی نہ کسی گوشے سے ایسی ویڈیو منظر عام پر آ ہی جاتی ہے جس میں امریکی پولیس اہلکار کو کسی سیاہ فام شہری پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔ عجیب بات یہ ہے کہ امریکی پولیس والے گلا گھونٹنے میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہ ویڈیو امریکہ کے کسی دور افتادہ علاقے کی نہیں بلکہ ’’واشنگٹن ڈی سی‘‘ سے منظر عام پر آئی ہے۔
-
سعودی عرب خاشقچی قتل میں عدالتی کارروائی کی صلاحیت نہیں رکھتا: ترکی
Jul ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۳:۱۶ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے مشیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب حکومت مخالف صحافی جمال خاشقچی کے قاتلوں کے خلاف کیس چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
-
اسرائیل اور اس کے حامی ایرانی سفارتکاروں کے اغوا میں ملوث ہیں: ایران
Jul ۰۴, ۲۰۲۰ ۰۳:۴۱اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ لبنان میں ایران کے اغوا کئے گئے 4 سفارتکار اسرائیلی جیلوں میں قید اور زندہ ہیں۔
-
امریکی انسانی حقوق کی حقیقت + ویڈیو
Jul ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۳:۰۲امریکا کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کوئی نئی بات نہیں ہے۔
-
امریکی عوام کو ریاستی دہشت گرد کا سامنا ہے: ایرانی پارلیمنٹ
Jun ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۴:۳۲ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اراکین نے سیاہ فاموں کے خلاف امریکی پولیس کے نسل پرستانہ رویئے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
نسل پرستی کے خلاف پورے امریکا میں مظاہرے، عالمی سطح پر مذمتوں کا سلسلہ جاری
May ۳۰, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۳پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شہری کے قتل کے خلاف امریکہ بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ پولیس کے نسل پرستانہ اور تشدد آمیز رویئے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
-
اسلام اور امریکہ کی نظر میں انسانی مقام و مرتبہ!
May ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۸اس تصویر میں دائیں طرف ایران کے مراجع تقلید میں شمار ہونے والے ایک عظیم عالم دین آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپایگانی ایک سیاہ فام طالب علم کے ہاتھ کا بوسہ لے رہے ہیں جبکہ تصویر میں بائیں طرف امریکی پولیس کا ایک اہلکار ایک مظلوم اور نہتے سیاہ فام امریکی شہری کو سڑک پر لٹا کر اس کی گردن پر اپنے گھٹنے کے بل کھڑا ہوا ہے اور نتیجے میں یہ شخص دم توڑ دیتا ہے۔ یہ ہے اسلامی اور امریکی انسانی حقوق کا فرق!