-
’دفاع مقدس‘ ہفتے کی خصوصی تقریبات۔ ویڈیوز+تصاویر
Sep ۲۳, ۲۰۲۱ ۰۸:۵۶ایران اسلامی میں ان دنوں ہفتۂ ’دفاع مقدس‘ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملک میں جابجا خصوصی، تقریبات، پروگراموں، فوجی مشقوں اور نمائشوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ۲۲ ستمبر سے ۲۸ ستمبر تک کے دورانیہ کو ایران میں ہفتہ دفاع مقدس کا نام دیا گیا ہے جو عراق کے سابق اور معدوم ڈکٹیٹر صدام کے ذریعے ایران پر مسلط کی گئی آٹھ سالہ جنگ کے دوران ایرانی جیالوں کی شجاعت و بہادری اور انکی جانفشانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
-
لا تعداد دشمنوں کے ہوتے ہوئے انقلاب اسلامی کی بقا کا راز۔ ویڈیو
Jul ۱۰, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۱یہ سوال اکثر ذہن میں آتا ہے کہ آخر ایران کا اسلامی انقلاب عالمی سطح پر سب سے زیادہ دشمنوں اور اپنے خلاف رچی جانے والی سازشوں کے ہوتے ہوئے کیونکر اپنی حیات کو جاری رکھے ہوئے ہے؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں سب سے زیادہ اگر کسی نظام کے زوال اور اسکی نابودی کے خواب دیکھے جاتے ہیں وہ ایران کا اسلامی نظام ہے؟ کیا آپ کو معلوم ہے کہ عالمی سطح پر سب سے زیادہ دشمن ایرانِ اسلامی کے ہیں اور سب سے زیادہ سازشیں اسی ملک اور اسی نظام کے خلاف رچی جاتی ہیں؟! اسکی بقا کی وجہ جاننے کے لئے یہ ویڈیو دیکھیئے۔
-
اٹھائیس جون انیس سو اکیاسی یوم شہادت آیت اللہ بہشتی / ویڈیو + تصاویر
Jun ۲۸, ۲۰۲۱ ۰۵:۳۰27 جون 1981 کو رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای پر نماز جمعہ کے دوران قاتلانہ حملے کے اگلے ہی دن یعنی 28 جون کو نماز مغرب کے بعد حزب جمہوری اسلامی کے مرکزی دفتر میں ایک اعلیٰ پائے کا اجلاس طلب کیا گیا جس میں ملک کو درپیش مختلف مسائل پر گفتگو کی جانی تھی۔
-
پوری قوم کا منتخب صدر اور جمہور کا خادم ہوں، سید ابراہیم رئیسی کا اعلان
Jun ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۴:۵۷ایران کے نو منتخب صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ پوری قوم کے منتخب صدر ہیں اور جمہور کے خادم ہیں۔
-
ایران کے صدارتی انتخابات عوامی امنگوں کے آئينہ دار ہیں: پاکستانی سینیٹر
Jun ۱۷, ۲۰۲۱ ۰۵:۰۰پاکستان کی سیاسی جماعت مسلم لیگ کے رہنما اور سینٹر مشاہد حسین سید نے اپنے ایک انٹرویو میں ایرانی عوام کی مزاحمت اور معاشرے کی طاقت کو سراہا ہے۔
-
بانی انقلاب اسلامی کی برسی کے موقع پر قائد انقلاب کا رہنما خطاب۔ مکمل ویڈیو
Jun ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۹رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کی 32 ویں برسی کے موقع پر ٹیلی ویژن کے ذریعے قوم سے براہ راست خطاب فرمایا۔ رہبر کے اس رہنما خطاب کی ویڈیو پیش خدمت ہے۔
-
قم المقدس میں امام خمینی رح کا قدیمی گھر
Jun ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۶:۵۸قم المقدس میں قیام کے دوران بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح نے چند گھروں میں قیام فرمایا ہے جن میں سے بعض کرائے تھے یا خریدے ہوئے ان میں سے ایک گھر موجود ہے جو قم کے محلے یخچال قاضی میں واقع ہے، امام خمینی رح جب تک قم میں رہے اسی گھر میں قیام فرمایا اس گھر کا زیادہ تر حصہ مٹی سے بنا ہوا ہے ، امام خمینی رح نے ہمیشہ سادہ زندگی گزاری ہے۔
-
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں امام خمینی رحمت الله علیه کی برسی کے پروگرام
Jun ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۲سحر نیوز رپورٹ
-
بانی انقلاب اسلامی کا آبائی مکان
Jun ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۴:۰۵ایران کے شہر خمین میں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کے آبائی گھر میں آپ کی جانگداز رحلت کی 32 برسی کے موقع پر سیاہ پرچم نصب کردیئے گئے۔
-
امام خمینی کی برسی پر رہبرانقلاب اسلامی کا خطاب
Jun ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۳:۳۱سحر نیوز رپورٹ