-
مغربی ایشیا کا سب سے بڑا جنگی بحری جہاز ایران کے پاس
Jan ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۳:۲۶ایران کے نوجوان انجینئروں اور ماہرین دفاع کا تیار کردہ یہ بحری جنگی جہاز 228 میٹر لمبائی، 42 میٹر چوڑائی اور ساڑھے 21 میٹر اونچائی کے ساتھ ایران کا سب سے بڑا جنگی بحری جہاز ہے جو سمندر میں 15 ناٹیکل مائل کی رفتار کے ساتھ حرکت کر سکتا ہے۔ مکران سے موسوم اس بحری جنگی جہاز پر بیک وقت پانچ ہیلی کاپٹروں کی گنجائش موجود ہے، جس کی بنا پر اسے ایک چلتا پھرتا نیول ائربیس بھی کہا جا سکتا ہے۔121 ہزار ٹن وزنی اس متحرک جزیرے کو آج صبح ایک باضابطہ تقریب کے دوران ایرانی بحریہ کے حوالے کر دیا گيا۔
-
ایران کا سب سے بڑا جنگی جہاز " مکران " بحریہ کے حوالے
Jan ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۴:۰۲121 ہزار ٹن وزنی اس متحرک جزیرے کو آج صبح ایک باضابطہ تقریب کے دوران ایرانی بحریہ کے حوالے کر دیا گيا۔
-
فوج کے تمام مواصلاتی وسائل ایران میں ہی تیار ہوتے ہیں: وزیر دفاع
Dec ۳۱, ۲۰۲۰ ۱۵:۵۱ایران کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کی ضرورت کے تمام مواصلاتی وسائل ملک کے نالج بیسڈ شعبوں کے تعاون سے ایران میں ہی تیار کئے جاتے ہیں۔
-
ایرانی ماہرین دفاع کا شاہکار، شہید رودکی جنگی بیڑا
Nov ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۳:۵۶گزشتہ روز جدید ترین ٹکنالوجی اور اسلحوں سے لیس ایرانی ماہرینِ دفاع کا تیار کردہ جنگی بیڑا ’شہید رودکی‘ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحری یونٹ کے سپرد کر دیا گیا۔ یہ جنگی بیڑا سرزمین ایران کے دفاع کے لئے ملکی سرحدوں سے دور ہونے والے مختلف آپریشنز کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ سپاہ کی بحری یونٹ کے کمانڈر جنرل علی رضا تنگسیری کا کہنا ہے ہر قسم کا ہتھیار یا میزائل جو قابل تصور ہے، وہ اس جنگی بیڑے پر موجود ہے۔
-
دشمن گھبراتا ہے ایران کی ان ابابیلوں سے! ۔ ویڈیو
Nov ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۳:۳۹اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس اس وقت اپنے مومن انجینئروں اور سائنسدانوں کے بنائے ہوئے مختلف قسم کے ہزاروں ڈرونز کا ایک عظیم لشکر موجود ہے جسے ملک میں جابجا دشمن کی ممکنہ حماقت کا جواب دینے کے لئے ہمیشہ تیار رکھا جاتا ہے۔ ان ڈرونز کی توانائیاں اس قدر ہیں کہ ہر دشمن پر لرزہ طاری ہو جائے۔
-
زندہ باد ایران، امریکہ کی شکست اور ایران کی کامیابی کا سورج طلوع ہوا
Oct ۱۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۲ایران کی وزارت خارجہ نے ایران کے خلاف عائد ہتھیاروں کی پابندی کے خاتمے کے سلسلے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ایران اپنی دفاعی ضرورتوں کیلئے ہر قسم کے ہتھیار اور فوجی ساز وسامان کسی بھی مشکل کے بغیر حاصل کر سکتا ہے اور اسی طرح اپنی پالیسی کے تحت دفاعی ہتھیار بر آمد بھی کر سکتا ہے۔
-
عوام کی خدمت، مسلح افواج کے فرائض میں شامل ہے: رہبر انقلاب اسلامی (تفصیلی خبر)
Oct ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۶رہبر انقلاب اسلامی اور ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے امریکہ ایران کی دفاعی اور علاقائی طاقت سے خوفزدہ ہے۔
-
نیشنل ایئرو اسپیس پارک کا افتتاح
Sep ۲۹, ۲۰۲۰ ۰۰:۱۶سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اتوار کے روز نیشنل ایرو اسپیس پارک کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف، سپاہ پاسداران کے کمانڈر جنرل حسین سلامی اور ایرو اسپیس شعبے کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے شرکت کی۔
-
ایران کی دفاعی پیشرفت
Sep ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۰سحر نیوزرپورٹ
-
ایران کی دفاعی پیشرفت
Sep ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۴سحر نیوزرپورٹ