-
قومی ترانہ بجاتے وقت ایرانی خواتین فٹ بال کھلاڑیوں نے فوجی سلامی پیش کی + ویڈیو
Jul ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۱:۲۲ایرانی خواتین فٹ بال کھلاڑیوں نے ایشیائی خواتین کپ کوالیفائر میں سنگاپور کے خلاف میچ کھیلنے سے قبل ایرانی ترانہ بجاتے ہوئے فوجی سلامی پیش کی اور صیہونی حکومت کی مسلط کردہ جنگ میں اپنے ملک کی مسلح افواج کی قربانیوں اور بہادری کی قدردانی کی- میچ کے اختتام پر ایرانی خواتین کی فٹ بال کھلاڑی اپنی حریف ٹیم کو 4 گول سے شکست دینے میں کامیاب رہیں۔
-
اگر دشمن نے نئی حماقت کی تو حیران کن جواب دیا جائے گا؛ جنرل فدوی
Jul ۱۰, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۳سپاہ پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ جنرل فدوی نے کہا ہے کہ دشمن کی ہر مہم جوئی کا بھرپور اور دنداں شکن جواب دیں گے۔
-
12 روزہ مسلط کردہ جنگ کے دوران کس نے کیا کیا اور ایرانی صدر نے کس کس کی خدمات کو سراہا اور کہا شکریہ
Jul ۰۹, ۲۰۲۵ ۲۰:۵۳صدر ایران نے کہا ہے کہ طبی عملے بالخصوص نرسوں نے کورونا کی وباء کے زمانے کی طرح میدان کو ترک نہیں کیا اور جنگ کے خطرناک لمحات میں زخمیوں کے زخموں پر مرہم رکھتے ہوئے ملک کی کی طبی تاریخ میں ایک اور سنہرے باب کا اضافہ کیا۔
-
بارہ روزہ جنگ میں 80 اسرائیلی ڈرونز مار گرائے گئے؛ جنرل محسن رضائی
Jul ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۹:۵۴سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق سربراہ نے انکشاف کیا ہے کہ بارہ روزہ جنگ میں اسّی اسرائیلی طیارے گرائے گئے جن میں سے بتیس کے ڈھانچے ہمارے قبضے میں ہیں۔
-
جارحیت کی صورت میں دشمن کو شدید پچھتاوا ہوگا؛ جنرل شکاری
Jul ۰۹, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۷ایران کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل شکاری نے کہا ہے کہ بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل کو منھ کی کھانا پڑی جس کی وجہ سے وہ مزید جارحیت کی جرائت نہیں رکھتا۔
-
ایران نے دشمن اقدامات کا مؤثر جواب دیا، جنرل موسوی
Jul ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۴:۳۴ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل موسوی نے قطر کے نائب وزیر اعظم سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا کہ ایران نے امریکہ اور اسرائیل کو پوری قوت سے جواب دے کر اپنے حق کا دفاع کیا۔
-
حسینی عزم و شجاعت سے لبریز ایران اسلامی (ایک خاص ویڈیو رپورٹ)
Jul ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۷:۳۴امریکا اور دہشت گرد صیہونی حکومت کی 12 روزہ جارحیت میں تقریبا ایک ہزار ایرانیوں کی شہادت کے نتیجے میں، ایران میں محرم اور عاشورائے حسینی کی فضا گزشتہ برسوں سے مختلف رہی اور ایران حسین تا ابد پیروز است یعنی حسین کا ایران ہمیشہ فاتح ہے کے سلوگن کے ساتھ شہدائے کربلا کو یاد کیا گیا اور محرم کے ان دس دنوں میں، وقت کی یزیدی طاقتوں کے مقابلے کے لئے جذبہ حریت حسینی غالب رہا۔
-
دشمن کی جارحیت کی صورت میں ایران کا جواب تباہ کن ہوگا؛ سپاہ پاسداران کے ترجمان
Jul ۰۷, ۲۰۲۵ ۰۹:۰۸سپاہ پاسداران کے ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر صیہونی حکومت دوبارہ حملہ کرے تو ایران کسی حد کا پابند نہیں رہے گا۔
-
اگر ایران پر دوبارہ جارحیت ہوئی تو اس بار امریکہ نیتن یاہو کو نہیں بچا پائے گا؛ جنرل موسوی
Jul ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۰:۵۹اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ہم نے رہبر انقلاب اسلامی کے فرمان کے مطابق دشمن کو بیچارہ کردینے کا پروگرام کا تیار کیا تھا لیکن اس پر عمل کا موقع نہيں ملا، اگر پھر ایران پر حملہ ہوا تو وہ دیکھے گا کہ ہم اس کے ساتھ کیا کرتےہیں اور شاید پھر امریکا بھی نتن یاہو کا نہ بچاسکے۔
-
شہدائے وطن کی یاد میں تہران میں عظیم الشان اجتماع + ویڈیو
Jul ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۴:۳۹ایران پر صیہونی دہشتگردوں کی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے عام شہریوں، عسکری کمانڈروں اور سائنسدانوں کی یاد میں ایک عظیم الشان اجتماع تہران کی امام خمینی عیدگاہ میں منعقد ہوا جس میں لاکھوں کی تعداد میں عوام کے علاوہ ایران کے تمام سول اور عسکری اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔