سپریم لیڈر سے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i457970-سپریم_لیڈر_سے_ایرانی_پارلیمنٹ_کے_اسپیکر_کی_ملاقات
ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای سے ملاقات اور گفتگو کی۔
(last modified 2026-10-21T18:23:21+00:00 )
Oct ۲۱, ۲۰۲۶ ۲۱:۵۲ Asia/Tehran
  • سپریم لیڈر سے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی ملاقات

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای سے ملاقات اور گفتگو کی۔

سحرنیو/ایران:  رہبر انقلاب آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای سے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی ملاقات میں امریکی صیہونی دشمن کی عسکری، اقتصادی اور ادراکی جنگ کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں ملک کی طاقت کے ستونوں کو مضبوط بنانے، سماجی ہم اور قومی ہم آہنگی برقرار رکھنے کی غرض سے ارکان پارلیمنٹ کے کردار پر زور دیا گیا۔  

رہبر انقلاب اسلامی اور اسپیکر کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں حکومت اور اسمبلی کی جانب سے عوام کے معاشی مشکلات اور مسائل کے حل کے لیے تعاون جاری رکھنے  اور اسٹریٹجک پارٹنرز سے متعلق معاملات کو آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔

اس ملاقات میں مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے تیسری مسلط کردہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک پارلیمنٹ  سرگرمیوں اور ملکی مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے پارلیمنٹ کے موجودہ اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں ایک رپورٹ بھی رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کو پیش کی۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel