-
سیکڑوں جدید جنگی کشتیاں سپاہ پاسداران کی بحریہ میں شامل
Feb ۰۸, ۲۰۲۱ ۲۱:۴۶عشرہ فجر اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کی بیالیسویں سالگرہ کے موقع پر مزید تین سو چالیس جنگی اور لاجسٹک کشتیاں ایک خصوصی تقریب کے دوران سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ میں شامل کر دی گئی ہیں۔
-
ایران میں مغربی ایشیا کے سب سے بڑے سیلنڈر سازی کے کارخانے کا افتتاح
Feb ۰۸, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۲ایران کے صوبے قزوین میں قائم ایران کے پہلے اور مغربی ایشیا میں معیاری سی این جی اور آکسیجن سیلنڈر بنانے والے سب سے بڑے کارخانے کا افتتاح کردیا گیا ہے جس میں سالانہ دو لاکھ پچاس ہزار یونٹ سی این جی تیار کرنے کی گنجائش موجود ہے۔
-
ایران نے ایک اور کورونا ویکسین کی رونمائی کی
Feb ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۹:۲۹ایرانی ماہرین کی تیارہ کردہ دوسری کورونا ویکسین کی رونمائی اور کلینیکل ٹرائل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
-
عشرہ فجر کے موقع پر جدید ترین میزائلوں کی پروڈکشن لائن کا افتتاح
Feb ۰۶, ۲۰۲۱ ۲۳:۲۹عشر فجر کے موقع پر ایئرڈیفنس یونٹ کے جدید ترین شولڈر لانچڈ میزائلوں کی پروڈکشن لائن کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
-
ذوالجناح راکٹ نے ایران کی سائنسی توانائی کا لوہا منوا لیا: وزیر دفاع
Feb ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۰اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ذوالجناح سٹیلائٹ لانچر راکٹ ایران کے نوجوان دانشوروں کی سعی و کوشش کا واضح نمونہ ہے جس نے کمبائنڈ فیول کے ساتھ ایران کی سائنسی طاقت و توانائی کا لوہا منوایا ہے۔
-
ایران کا تیار کردہ ہیلی کاپٹر ’صبا‘ ۔ ویڈیو
Jan ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۳:۴۳ایران کی ’پنہا‘ نامی کمپنی نے ’صبا ۲۴۸‘ نامی ایک متوسط وزن والا ہیلی کاپٹر تیار کیا ہے۔ اس میں دو انجن ہیں اور مجموعا آٹھ مسافروں (عملے کے دو اور ۶ مسافر) کو حمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ہیلی کاپٹر کو امدادی سرگرمیوں اور جنگی امور سمیت مختلف امور کے لئے با آسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سخت ترین پابندیوں کے زمانے میں مکمل طور پر ایران میں تیار ہونے والے اس ہیلی کاپٹر پر، تحقیقات کے مرحلے سے لے کر اسکی آمادگی تک قریب دس سال کا عرصہ صرف ہوا ہے۔
-
داعش کی نابودی میں ایرانی ڈرون بھی پیش پیش رہے۔ ویڈیو
Jan ۲۶, ۲۰۲۱ ۲۱:۲۱ایران کا تیار کردہ پیشرفتہ بمبار ڈرون طیارہ ’’شاہد۱۲۹‘ جس نے اب تک اپنی توانائیوں کو بحسن و خوبی دنیا والوں کے سامنے ثابت کیا ہے۔ ویڈیو میں صیہونی و تکفیری ٹولے داعش کے خلاف شام کے مختلف محاذوں پر اس مایۂ ناز ڈرون طیارے کے مختلف کامیاب آپریشنز کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔
-
ایران ڈینٹل ایمپلینٹ تیار کرنے والے ملکوں کی صف میں شامل
Jan ۲۳, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۲ایرانی ماہرین نے بیرونی تعاون کے بغیر ڈینٹل ایمپلینٹ کی مقامی سطح پر تیاری شروع کردی ہے۔
-
۲۰ سیکنڈ میں ۲۰۰ راکٹوں کی فائرنگ ۔ ویڈیو
Jan ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۲:۱۰ایرانی فوج کی جنگی مشقوں کے دوران ایک نادر منظر شکار کیا گیا جس میں۲۰ سیکنڈ میں ۲۰۰ راکٹوں کی فائرنگ کو دیکھا جا سکتا ہے۔
-
جارحیت کی صورت میں دشمن سنگین قیمت چکائے گا: ایرانی بحریہ
Jan ۱۵, ۲۰۲۱ ۰۱:۰۲ایرانی بحریہ کی اقتدار ننانوے بحری مشقوں کے اختتامی مرحلے میں کروز میزائلوں کے ذریعے فرضی دشمن کے اہداف کو نشانہ بنا کر تہس نہس کر دیا گیا۔