-
انسانی بے رحمی پر خون روتا دریا (ویڈیو)
Mar ۱۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۷روس میں ایک دریا نے صنعتی آلودگی کے سبب خون کا رنگ اپنا لیا ہے۔ سفید برف سے ڈھکے خوبصورت جنگل کے درمیان سے گزرتا خونی شکل کا یہ دریا خدادادی خوبصورت زمین اور ماحولیات کے تئیں انسان کی بے رخی و بے رحمی کا مرثیہ پڑھ رہا ہے۔
-
خواتین پر تشدد کے خلاف اٹلی میں عام ہڑتال (ویڈیو)
Mar ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۱:۲۰اٹلی میں مختلف سماجی تنظیموں کی کال پر خواتین پر تشدد، تنخواہوں میں عدم مساوات، نسل پرستانہ اور سامراجیت پر مبنی پالیسیوں کے خلاف عام ہڑتال رہی۔ خواتین کے عالمی دن کی مناسبت پر اس ہڑتال کا اہتمام کیا گیا جو 24 گھنٹوں تک جاری رہی۔ اس ملک گیر ہڑتال نے معمولات زندگی کو درہم برہم کر دیا اور لوگوں کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
-
جرمنی؛ عیسائیوں کے مذہبی مقام کے اندر فائرنگ (ویڈیو)
Mar ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۰:۴۹گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے کے قریب جرمنی کے ہیمبرگ شہر میں واقع عیسائیوں کے ایک مرکز میں ایک نامعلوم شخص نے فائر کھول دیا جس میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ جرمن کے بعض ذرائع نے زخمیوں کی تعداد 25 ذکر کی ہے۔
-
وزیر خارجہ ایران کی شام کے صدر سے ملاقات اور گفتگو (ویڈیو)
Mar ۱۰, ۲۰۲۳ ۰۷:۱۴وزیر خارجہ ایران حسین امیر عبد اللہیان جمعرات کے روز شام کے دارالحکومت دمشق پہنچے۔ انہوں نے زلزلے سے متاثر علاقے کا دورہ کیا اور اس کے بعد صدر بشار اسد سے ملاقات بھی کی۔ یہ ملاقات بھی ہمیشہ کی طرح بڑے خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں انجام پائی۔ اس ملاقات میں شام کے صدر بشار اسد نے ایران کی بے دریغ حمایت و مدد کو سراہا اور تہران دمشق تعلقات کو مادی تعلقات سے بالاتر قرار دیا۔
-
فلسطینیوں کی مزاحمت، جنین کے حالات خراب
Mar ۰۸, ۲۰۲۳ ۰۳:۴۶مقبوضہ فلسطین کے ویسٹ بینک کے علاقے میں صیہونیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔
-
شہری آلودگی کو اس طرح سے کم کریں؟
Mar ۰۸, ۲۰۲۳ ۰۳:۴۲ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مختلف اقسام کے لیکن مقامی انواع کے درخت شہر کی فضا کو بہتر طور پر صاف کر سکتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر درخت، مختلف قسم کی آلودگی جذب کرنے کی قدرے صلاحیت رکھتا ہے۔
-
شبِ برائت آن پہنچی، بندگان خدا کے لئے آج ایک سنہرا موقع
Mar ۰۷, ۲۰۲۳ ۰۸:۰۲نیمۂ شعبان کی شب کو لیلۃ المبارکہ اور لیلۃ الرحمۃ بھی کہا گیا ہے جو اس شب کے خاص مقام و مرتبے کی حکایت کرتا ہے۔
-
F-14 جنگی طیارے کا سیمیولیٹر تیار (ویڈیو+تصاویر)
Mar ۰۷, ۲۰۲۳ ۰۴:۵۸ایرانی فضائیہ کے شعبۂ "جہاد خودکفالت" کے انجینئروں نے F-14 جنگی طیارے کا ایک سیمیولیٹر تیار کر لیا ہے جس کی مدد سے عسکری و دفاعی میدان میں سرگرم پائلٹوں کو لازمی ٹریننگ دینے کے لئے استعمال کیا جا سکے گا۔ ایران علاقے میں ٹریننگ کے مقصد سے اس قسم کے سیمیولیٹر بنانے والا ایک اہم ملک شمار ہوتا ہے۔ اس سے قبل ایرانی نوجوان انجینیئر بوئنگ 737 مسافر بردار طیارے کا سیمیولیٹر بھی تیار کر چکے ہیں۔
-
قائد انقلاب اسلامی نے یوم شجرکاری پر تین پودے لگائے (ویڈیو)
Mar ۰۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۲قائد انقلاب اسلامی نے آج صبح یوم شجرکاری کی منابست پر اپنے دفتر کے صحن میں تین پھلوں کے پودھے لگائے۔ آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ملکی آب و ہوا اور اقتصادی مسائل کے تناظر میں ماحولیات کے تحفظ اور مختلف قسم کے درختوں کی شجرکاری پر زور دیا۔ اس بار یوم شجرکاری کے موقع پر ایران میں ’’ہر ایرانی تین درخت‘‘ کا نعرہ دیا گیا ہے جس کے تحت آج آئندہ چار برسوں کے دوران ایک ارب درخت لگانے کی قومی مہم بھی شروع ہوئی۔ مہم کا آغاز صدرِ ایران سید ابراہیم رئیسی نے تہران کے اطراف کے جنگلی علاقے میں پودے لگا کر کیا۔
-
فلسطینیوں نے صیہونیوں کو اپنا جگر دکھا دیا (ویڈیو)
Mar ۰۵, ۲۰۲۳ ۰۸:۱۳مقبوضہ فلسطین کے جنین علاقے میں سیکڑوں مزاحمتی نوجوانوں نے اپنے اسلحوں کے ہمراہ پریڈ کر کے ایک بار پھر غاصب صیہونی دشمن کو اپنے فولادی عزائم سے آگاہ کر دیا ہے۔ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں ان دنوں حساس صورتحال کے پیش نظر فلسطینی نوجوانوں کی یہ پریڈ کافی اہم سمجھی جا رہی ہے۔