قائد انقلاب اسلامی نے یوم شجرکاری پر تین پودے لگائے (ویڈیو)
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i419020-قائد_انقلاب_اسلامی_نے_یوم_شجرکاری_پر_تین_پودے_لگائے_(ویڈیو)
قائد انقلاب اسلامی نے آج صبح یوم شجرکاری کی منابست پر اپنے دفتر کے صحن میں تین پھلوں کے پودھے لگائے۔ آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ملکی آب و ہوا اور اقتصادی مسائل کے تناظر میں ماحولیات کے تحفظ اور مختلف قسم کے درختوں کی شجرکاری پر زور دیا۔ اس بار یوم شجرکاری کے موقع پر ایران میں ’’ہر ایرانی تین درخت‘‘ کا نعرہ دیا گیا ہے جس کے تحت آج آئندہ چار برسوں کے دوران ایک ارب درخت لگانے کی قومی مہم بھی شروع ہوئی۔ مہم کا آغاز صدرِ ایران سید ابراہیم رئیسی نے تہران کے اطراف کے جنگلی علاقے میں پودے لگا کر کیا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Mar ۰۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran