-
کراچی میں رہائشی عمارت منہدم، متعدد جاں بحق اور زخمی
Mar ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۸کراچی میں ایک عمارت گرجانے سے متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔
-
آسٹریلیا کی فضا میں دو طیاروں میں تصادم، 4 ہلاک
Feb ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۵:۳۵آسٹریلیا میں تباہ ہونے والوں طیاروں میں سے ایک طیارے نے منگلور ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی جب کہ دوسرے طیارے کے بارے میں معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔
-
امریکہ میں جیٹ طیارہ گر کر تباہ 4 افراد ہلاک
Feb ۱۱, ۲۰۲۰ ۰۴:۴۶امریکی ریاست جارجیا میں ایک جیٹ طیارہ گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
-
جلد بازی کی بڑی قیمت چکائی ۔ ویڈیو
Feb ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۶ترکی سے حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک مینی ٹرک ریلوے پھاٹک کو توڑ کر لائن کراس کرنا چاہتا ہے کہ اسی اثنا میں ٹرین اسے ٹکر مار کر اپنے ساتھ ۵۰۰ میٹر تک کھینچ لے جاتی ہے۔ خوش قسمتی سے اس خوفناک حادثہ میں ڈرائیور کی جان بچ گئی اور اسے چند ایک زخم ہی اٹھانے پڑے۔
-
ترکی، برفانی تودہ گرنے سے دسیوں کی موت ۔ ویڈیو
Feb ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۷:۳۳ترکی میں دو برفانی تودوں نے دسیوں کی جان لی۔ رپورٹ کے مطابق منگل کی شام وان صوبے میں ایک تودہ گرنے کے سبب ایک مینی بس کھائی میں جا گری جس کے سبب قریب ۳۳ افراد جاں بحق ہو گئے۔ دوسرا برفانی تودہ اُس وقت گرا جب ایک امدادی ٹیم برف میں دب جانے والے دو لوگوں کو تلاش کرنے میں لگی ہوئی تھی۔ مجموعی طور پر دونوں واقعات میں ۳۵ سے زائد افراد جاں بحق جبکہ ۵۳ زخمی ہوئے ہیں۔
-
ترکی میں طیارے کو حادثہ، 157 زخمی
Feb ۰۶, ۲۰۲۰ ۰۴:۱۸ترکی میں طیارہ حادثے میں زخمیوں کی تعداد بڑھ کر ایک سو ستاون ہو گئی۔
-
شکر خدا بڑا حادثہ ہوتے ہوتے ٹلا! ۔ ویڈیو
Jan ۲۷, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۸تہران سے ماہشہر پہونچا طیارہ لینڈ کرنے کے بعد رنوے سے خارج ہو گیا، مگر خوش قسمتی سے عملے کے کسی فرد یا مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہونچا۔ یہ واقعہ ایران کے وقت کے مطابق صبح ۷ بجکر پچاس منٹ پر پیش آیا۔
-
امریکہ میں ایک اور طیارہ زمین بوس پائلٹ ہلاک
Jan ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۴:۰۱امریکی ریاست اوہائیو میں ایک انجن والے چھوٹے طیارے کے پرواز بھرتے ہی انجن سے دھواں اُٹھنے لگا جس کے بعد طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے گر گیا۔ زمین بوس ہونے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔
-
حادثے کا شکار ہونے والے یوکرینی طیارے کی افسوسناک ویڈیو + تصاویر
Jan ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۶:۴۳تہران کے امام خمینی (رہ) ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والا یوکرائن کا مسافر طیارہ بوئینگ 737 تکنیکی خرابی کے باعث بدھ کی صبح گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 176 افراد جاں بحق ہوگئے۔ یوکرائن کے وزیراعظم نے طیارے میں 176 افراد سوار ہونے کی تصدیق کی جس میں 167 مسافر اور عملے کے 9 اہلکار شامل تھے۔ جاں بحق ہونے والے مسافروں میں ایران، کینیڈا، سویڈن، یوکرائن، برطانیہ اور افغانستان کے مسافر شامل تھے۔ بوئنگ 737 مسافرطیارہ تہران سے یوکرائن کے دارالحکومت کیف جا رہا تھا۔
-
ایتھوپیا میں جہاز گرا،سبھی مسافر جاں بحق ۔ تصاویر
Dec ۱۲, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۷بدھ کے روز ٹیک آف کرنے کے کچھ ہی لمحوں بعد ایتھوپیا میں ایک طیارہ زمین پر آگرا جس کے نتیجے میں سبھی 157 مسافر جاں بحق ہو گئے۔