-
امریکی یہودیوں کی جانب سےشہید صدراورشہید وزیرخارجہ کوخراج عقیدت
May ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۶صیہونیت مخالف یہودیوں کی بین الاقوامی تنظیم " ناتوری کارتا" کے اراکین کی ایک جماعت نے مقامی وقت کے مطابق جمعے کو اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر جاکر شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھ ہیلی کاپٹر سانحے میں شہید ہونے والے دیگر شہداکو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب اور سفیر زہرا ارشادی نے ناتوری کارتا یہودیوں کا استقبال کیا۔
-
شہید صدر رئیسی اور دیگر شہداء کی یاد میں رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگی میں مجلس عزا کا انعقاد
May ۲۵, ۲۰۲۴ ۰۷:۴۹تہران کے حسینیہ امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگی میں شہید آيۃ اللہ رئیسی اور دیگر شہداء کی یاد میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گيا ہے
-
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے شہید صدر رئیسی اور دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا
May ۲۵, ۲۰۲۴ ۰۶:۲۹اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر میں ایران کے شہید صدر اور وزیر خارجہ اور ہیلی کاپٹر حادثے کے دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
-
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شہید صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر اظہار تعزیت
May ۲۵, ۲۰۲۴ ۰۳:۲۱سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کے عبوری صدر کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت کی تعزیت پیش کی اور باہمی روابط نیز علاقائی مسائل پر گفتگو کی-
-
لاہور میں شہید صدر آیت اللہ رئیسی کی یاد میں تعزیتی مجلس ، مذہبی رہنماؤں نے خراج عقیدت پیش کیا ( ویڈیو)
May ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۲:۳۲شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے لئے لاہور شہر میں ایک تعزیتی مجلس کا اہتمام کیا گيا جس میں پاکستان کے ممتاز مذہبی رہنماؤں، علمی شخصیات اور یونیورسٹی طلبا نے شرکت کی۔
-
آہوں، سسکیوں اور پرنم آنکھوں میں عوام کے ہر دلعزیز اور محبوب صدر شہید رئیسی سپرد خاک، رقت آمیز مناظر
May ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۶:۵۷مشہد مقدس کے عوام نے اپنے دلعزیز صدر شہید رئیسی سے آج آخری ملاقات کی اور انھیں ان کے ابدی گھر تک پہنچایا۔
-
ایران کے اندر ہیلی کاپٹر حادثے کے تمام پہلؤوں کی تحقیقات کی صلاحیت موجود ہے: زھرا بلوچ
May ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۰پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ اسے پورا یقین ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اندر ہیلی کاپٹر حادثے کے تمام پہلؤوں کی تحقیقات کی صلاحیت موجود ہے-
-
جنرل اسمبلی میں ایرانی مندوب نے حکومت ایران اور عوام سے اظہار ہمدردی کرنے والے ملکوں کا شکریہ ادا کیا
May ۲۴, ۲۰۲۴ ۰۷:۲۸اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے جنرل اسمبلی کی نشست میں، ہیلی کاپٹر سانحے میں ایرانی حکام کی شہادت پر حکومت ایران اور عوام سے اظہار ہمدردی پر ان ملکوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
-
پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا ایران کی اصولی پالیسی کا حصہ ہے: نگراں وزیر خارجہ
May ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۳:۳۲ایران کے نگراں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا ایران کی اصولی پالیسی کا حصہ ہے اور علاقائی تعاون کے عمل کو مسلسل آگے بڑھایا جاتا رہے گا۔
-
ایرانی عوام نے حق ادا کردیا
May ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۳:۰۴شہید صدر آيت اللہ ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ فضائی حادثے میں شہید ہونے والوں کی تشییع جنازہ آج مختلف شہروں میں عمل میں آئی جبکہ صدر رئیسی کی تششیع جنازہ اس وقت مشہد میں انجام پا رہی ہے۔