تہران سمٹ ہال میں باضابطہ تعزیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں متعدد ممالک کے صدور، وزرائے اعظم، وزرائے خارجہ، خصوصی ایلچیوں نے شرکت کی اور شہید سید ابراہیم رئیسی اور شہید حسین امیرعبداللہیان کو خراج عقیدت پیش کیا اور فاتحہ خوانی کی۔
شہدائے خدمت کے جلوس جنازے میں تہران کے مختلف طبقات زندگی سے تعلق رکھنے والے لاکھوں سوگواروں کی شرکت
شہدائے خدمت کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے لیے بیرونی ممالک کے درجنوں اعلیٰ حکام تہران پہنچے ہیں۔
صدر مملکت آيت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ہیلی کاپٹر سانحے کے دیگر شہیدوں کی نماز جنازہ رہبر انقلاب کی امامت میں ادا کی گئي۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم غم کی اس گھڑی میں ایرانی قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔
اپنے محبوب صدر کو آخری الوداعی دینے کےلئے مقدس شہر قم کی سڑکوں پر لوگوں کا سیلاب۔
رہبر انقلاب اسلامی تہران یونیورسٹی میں شہدائے خدمت کی نماز جنازہ پڑھائیں گے۔
آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی تشییع جنازہ میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے شہید امیر عبداللہیان کے اہل خانہ سے ملاقات میں کہا: شہید امیر عبداللہیان جہادی اور انقلابی قوت کے مالک ایک اعلی سفاتکار تھے جنہوں نے مزاحمتی محاذ کے اہداف کو آگے بڑھانے میں قابل قدر کردار ادا کیا۔
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے اپنے ایک پیغام میں ایران کے صدر اور وزیر خارجہ سمیت دیگر اعلی حکام کی شہادت پر رہبر معظم انقلاب کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے ان کے لئے طول عمر کی دعا کی ہے-