-
آرمینیا، مخالفین نے وزیر اعظم دفتر اور پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا
Nov ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۵آذربائیجان کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی سے ناراض آرمینیا کے عوام نے وزیر اعظم نیکول پاشینیان کے دفتر اور ملک کی پارلیمنٹ پر دھاوا بول کر اسے اپنے قبضے میں لے لیا۔ یاد رہے کہ آرمینیا نے گزشتہ شب روس اور آذربائیجان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر اتفاق ہو جانے کی خبر دی تھی۔
-
امریکہ کی نومنتخب نائب صدر کے آبائی وطن میں جشن
Nov ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۷:۰۶امریکہ کے وائٹ ہاؤس سے تقریبا ۸ ہزار میل دور جنوبی ہندوستان میں واقع ایک چھوٹا سا گاؤں تھولاسیندراپورم امریکہ کی نو منتخب نائب صدر کملا ہیرس کا آبائی وطن جہاں اُن کے آباء و اجداد اسی سال قبل رہا کرتے تھے۔ جب قریے کے باشندوں کو خبر ملی کہ انکے گاؤں کی بچی امریکہ کی نائب صدر بن گئی ہے تو خوشی سے جھوم اٹھے اور سب نے مل کر زوردار جشن منایا۔
-
شوشا علاقے کی آزادی کی خوشیاں مناتے آذری لوگ+ ویڈیو
Nov ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۲جمہوریہ آذربائیجان کے عوام نے آرمینیا کے قبضے سے شوشا علاقے کی آزادی کا جشن منایا۔
-
ٹرمپ کے مسلح حامیوں کا مظاہرہ+ ویڈیو
Nov ۰۹, ۲۰۲۰ ۰۴:۰۵امریکہ کے صدارتی الیکشن میں جوبائیڈن کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی موجودہ صدر ٹرمپ نے نتیجے کو قبول کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد ٹرمپ کے مسلح طرفدار بھی آتشیں اسلحے کے ساتھ سڑکوں پر نکل پڑے ۔
-
دنیا 100 سیکنڈ میں
Nov ۰۸, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۹نشرہونے کی تاریخ 08/ 11/ 2020
-
ٹرمپ کی شکست کے بعد انکے حامی سڑکوں پر
Nov ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۷:۱۰گزشتہ شب ٹرمپ کی شکست اور انکے حریف جوبائیڈن کی کامیابی کے اعلان کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی مختلف شہروں میں سڑکوں پر نکل آئے اور انتخابات میں دھاندلی کا دعوا کرتے ہوئے انہوں نے ٹرمپ کی حمایت میں خوب نعرے بازی کی۔
-
دنیا 100 سیکنڈ میں
Nov ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۴:۱۱نشرہونے کی تاریخ 07/ 11/ 2020
-
ملک میں امریکی موجودگی کے خلاف عراقی عوام کا مظاہرہ
Nov ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۴:۵۴عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں سیکڑوں عراقی باشندوں نے اکٹھا ہو کر ملک میں امریکی دہشتگردوں (فوجیوں) کے خلاف مظاہرہ اور حکام سے انکے فوری انخلا کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں قومی پرچم کے ساتھ ساتھ رضاکارفورس الحشد الشعبی کے پرچم اٹھا رکھے تھے جو امریکیوں کو یہ پیغام دے رہا تھا کہ حشد الشعبی کے خلاف سازشیں بے سود ہیں اور وہ قومی سکیورٹی فورسز کا اٹوٹ حصہ ہے۔
-
امریکہ میں ٹرمپ مخالفین کے مظاہرے
Nov ۰۷, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۱امریکہ میں ٹرمپ مخالفین کے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور حالات کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ یہ سلسلہ حال فی الحال میں تھمنے والا نہیں ہے۔
-
کیا روسی صدر پوتین پارکنسن کی بیماری میں مبتلا ہیں؟۔ ویڈیو
Nov ۰۷, ۲۰۲۰ ۰۶:۵۷برطانوی اخبار نے دعوٰی کیا ہے کہ روس کے 68 سالہ صدر ولادیمیر پوتین اگلے سال جنوری میں صدارتی عہدہ چھوڑ دیں گے اور ایسا وہ اپنی بیماری پارکنسن کی وجہ سے کریں گے۔ منظر عام پر آنے والی ایک ویڈیو کی بنیاد پر برطانوی ذرائع ابلاغ نے یہ دعوا کیا ہے مگر اس دعوے کو روسی ایوان صدر کے ترجمان نے مسترد کرتے ہوئے اسے احمقانہ قرار دے دیا ہے۔