Jan ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۵
صدر ایران ڈاکٹر ابراہیم رئیسی روس کا اپنا سرکاری دورہ مکمل کرکے جمعہ کی علی الصبح واپس تہران پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے تہران ہوائی اڈے پر صحافیوں اور نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران اپنے دورہ ماسکو کو کامیاب قراردیتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ میں اضافہ اور علاقائی بحرانوں کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔