-
یمن کے ایک اعلان سے امریکا حیران! آخر انصار اللہ کیسا سرپرائز دینے جا رہا ہے؟
Mar ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۳:۰۷تحریک انصار اللہ کے ایک سینئر رکن نے اس بات کی تاکید کہ ہے کہ تمام عربوں کو فلسطین کی حمایت میں فرنٹ لائن پر ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا اس بات کو بھی اچھی طرح جانتی ہے کہ یمنی جو کہتے ہیں اس کو ضرور انجام دیتے ہیں، یمنیوں کا قول و فعل یکساں ہے۔ انصار اللہ کے اس رہنما نے کہا کہ امریکا اور پوری دنیا یمن کی جانب سے آنے والے نئے سرپرائز کا انتظار کرے کیونکہ اس کو دیکھ کر سب حیران ہو جائيں گے۔
-
غزہ پر صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملے، تل السطان کی صورتحال بھی انتہائی تشویشناک
Mar ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۰:۱۴غزہ پٹی کے جنوبی علاقے میں واقع "تل السلطان" کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اس علاقے پرصیہونی فوج مسلسل فلسطینیوں پر بم برسا رہی ہے۔
-
غزہ میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ اسرائیل نے کیا ہے: اسٹیفن دوجارک
Mar ۲۵, ۲۰۲۵ ۰۶:۲۰اقوام متحدہ نے گزشتہ دنوں غزہ میں اپنے ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حملے کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دے دیا ہے۔
-
ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونی گفتگو میں صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کا جائزہ لیا ہے
Mar ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۲:۳۴ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے خطے کی تازہ ترین صورتحال، بالخصوص غزہ میں صہیونی حکومت کے جنگی جرائم اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر تبادلہ خیال کیا۔
-
غزہ کے شہداء کی تعداد 49740 سے تجاوز کرگئی
Mar ۲۳, ۲۰۲۵ ۰۹:۰۲غزہ میں محکمہ صحت نے خبر دی ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 49 ہزار 747 ہے۔
-
یمن اور غزہ پر امریکی اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت؛ ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے رکن
Mar ۲۳, ۲۰۲۵ ۰۳:۵۸ایرانی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے رکن علاءالدین بروجردی نے یمن پر امریکی حملے کو کھلی جنگی جارحیت قرار دیتے ہوئے اس کی بھرپور مذمت کی ہے۔
-
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کےخلاف فیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا؛ پاکستان
Mar ۲۳, ۲۰۲۵ ۰۳:۳۵پاکستان نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کو غزہ میں اسرائیلی جارحیت کےخلاف فیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا۔
-
اپنی سرزمین کے تحفظ کےلئے پر عزم ہیں؛ شیخ احمد یاسین کی شہادت کی برسی پر حماس کا بیان
Mar ۲۳, ۲۰۲۵ ۰۳:۲۲حماس نے اس تحریک کے بانی شیخ احمد یاسین کی شہادت کی اکیسویں برسی پر ایک بیان جاری کرکے زور دیا ہے کہ ہم اپنی مقدس سرزمین کے تحفظ کی راہ پر پورے عزم کے ساتھ گامزن ہیں اور مزاحمت کو اپنی آزادی و خودمختاری کا اہم راستہ سمجھتے ہيں۔
-
غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی
Mar ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۴:۲۰صیہونی حکومت نے غزہ پٹی پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید متعدد فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔
-
علاقے کو بدامنی سے روکنے کے لئے اسلامی اور علاقائی ممالک کو اجتماعی اقدام کرنا چاہئے: ایرانی وزیر خارجہ
Mar ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۲:۳۹ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جاری مظالم کی مذمت کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے جرائم اور بدامنی کو پورے علاقے میں پھیلنے سے روکنے کے لئے اسلامی اور علاقائی ممالک کے فوری اقدام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔