-
اپنی میزائل پاور دیکھ کر فلسطینی وجد میں آیا تو شہید قاسم سلیمانی کو یاد کیا۔ ویڈیو
May ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۲:۱۵جس وقت ایک فلسطینی نوجوان نے فلسطینی تنظیموں کی جانب سے اسرائیل پر ہونے والی راکٹ بارانی کو دیکھا تو وہ بے ساختہ ’یا لثارات قاسم‘، ’یا لثارات سلیمانی‘ یعنی ’’قاسم سلیمانی کا انتقام‘‘ پکار اٹھا۔ واضح رہے کہ شہید قاسم سلیمانی نے صیہونی دشمن کے مقابلے میں فلسطین کی استقامتی فورسز کو مسلح اور طاقتور بنانے میں نہایت اہم کردار ادا کیا ہے جسے فلسطینی عوام کبھی بھول نہیں پائے گی۔
-
امریکی شہروں اور لندن میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی
May ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۲:۳۰برطانیہ کے دارالحکومت لندن اور امریکی شہروں میں ہزاروں افراد نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے کیئے اور فلسطینیوں کے خلاف صہیونی حکومت کے اقدامات کی مذمت کی۔
-
مقبوضہ فلسطین میں بھی جھڑپیں جاری، حالت کشیدہ
May ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۲:۵۴مقبوضہ فلسطین کے شہر رام اللہ میں بھی فلسطینی عوام اور صیہونی دہشتگردوں کے مابین ٹکراؤ میں شدت بڑھتی جا رہی ہے اور صیہونی دہشتگرد فلسطینی مظاہرین کو کچلنے کے لئے ہر ممکن حربہ اپنا رہے ہیں جس کے باعث حالات بگڑتے جا رہے ہیں۔
-
غزہ پر صیہونی دہشتگردوں کی اندھا دھند بمباری۔ ویڈیو+تصاویر
May ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۶گزشتہ شب روز کے دوران فلسطینی جوانوں کی جوابی کاروائی سے بھوکلائے صیہونی دہشتگردوں نے غزہ پر اندھا دھند اور تابڑتوڑ بمباری کی جس کے نتیجے میں دسیوں عمارتیں اور مکانات منہدم اور سیکڑوں افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی بتائی جاتی ہے۔ ابھی تک شہید یا زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم قرائن و بڑے جانی نقصان کی خبر دے رہے ہیں۔ مگر اس کے باوجود فرزندان فلسطین کی قبلۂ اول کے غاصب صیہونی دشمن کے خلاف بے مثال مقابلہ آرائی جاری ہے۔
-
شہدائے غزہ کی تعداد میں اضافہ
May ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۵:۰۷غزہ پر صیہونی حملوں میں تینتالیس فلسطینی شہید اور دو سو چھیانوے زخمی ہوچکے ہیں۔
-
کشمیر، اسرائیلی مظالم کی مذمت
May ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۵:۰۳ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکے مذہبی رہنماوں نے کہا ہے کہ فلسطینی مسلمانوں کا جذبہ قابل قدر اور ان کی قربانیاں بے مثال و بے نظیر ہیں۔
-
غزہ پر صیہونی دہشتگردوں کا حملہ، کئی کمسن شہید
May ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۳:۰۲گزشتہ شب صیہونی دہشتگردوں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ۲۴ فلسطین شہید اور سو سے زائد زخمی ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں ۹ کمسن بچے بھی شامل ہیں۔
-
غزہ کی صیہونی ٹولے اسرائیل کو بڑی وارننگ
May ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۹فلسطینی خطے غزہ کی مزاحمتی فورسز نے اپنی میزائل پاور کی ایک ویڈیو جاری کر کے صیہونی ٹولے اسرائیل کو بڑی وارننگ دے دی ہے۔ غزہ میں استقامتی محاذ سے وابستہ فلسطینیوں کے مشترکہ ہیڈ کوارٹر نے دوٹوک لفظوں میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کو اپنی حماقتوں کا جواب دینا ہوگا اور قدس میں اس کی من مانی کرنے کا دور گزر گیا ہے۔
-
غاصب صیہونیوں نے پھر ’خوف و ہراس‘ کا مزہ چکھا۔ ویڈیوز
May ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۱:۵۷غزہ پر صیہونی دہشتگردوں کے وحشیانہ حملے کے بعد فلسطین کی استقامتی فورسز نے صیہونی علاقوں کی طرف ڈھائی سو سے زائد راکٹ داغے جس کے بعد مقبوضہ فلسطین کے کئی شہروں اور قصبوں میں خطے کے سائرن بجنے لگے اور صیہونیوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ فلسطینی فورسز نے خبردار کیا ہے کہ اب صیہونیوں کی من مانی کا دور ختم ہو چکا ہے اور اب انکی جارحیت کا جواب میدان میں دیا جائے گا۔
-
ملت فلسطین کی استقامت و پائیداری کو رہبر انقلاب اسلامی کا خراج تحسین
May ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۸رہبرانقلاب اسلامی نے منگل کی شام طلبہ تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس سے خطاب کیا۔