حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے وائس چیئرمین نے تحریک حزب اللہ اور لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کے وزیر اعظم اور دیگر حکام کی دھمکیوں کو گيدڑ بھپکیوں سے تعبیر کیا ہے۔
غاصب اسرائیلی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع صیہونی المنارہ کالونی پر 5 راکٹ داغے گئے ہیں۔
غاصب اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ آج صبح سے غزہ کی لڑائی میں اس کے 7 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک غاصب اسرائیلی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ حماس فلسطین کا حصہ ہے اور اس کو ختم کرنا ہرگز ممکن نہیں ہے۔
حماس کے ایک سینئر رکن نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد 9 دن میں غاصب اسرائيل کے سینکڑوں فوجیوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
ہندوستان کے وزیر خارجہ نے فلسطینی اتھارٹی کے وزیراعظم سے ٹیلی فون پر گفتگو میں فلسطین کی حمایت میں اپنے ملک کے موقف پر زور دیا۔
امریکی شہر شیکاگو میں صحت کے شعبے میں کام کرنے والے ملازمین نے غزہ کے ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز پر غاصب صیہونی فوج کے وسیع حملوں کے خلاف آرٹ میوزیم کے سامنے احتجاج کیا۔
صدر ایران نے شام کے وزیراعظم سے گفتگو میں تاکید کی ہے کہ فلسطینیوں کے طوفان الاقصی آپریشن سے مزاحمت کی سرحدیں علاقے سے باہر پوری دنیا میں پھیل گئی ہیں۔
طوفان الاقصی آپریشن کے پینسٹھویں دن غاصب صیہونی حکومت نے امریکی حمایت سے اپنی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری رکھا اور اتوار کی علی الصبح المغازی، البریج اور النصیرات کیمپوں پر وحشیانہ حملے کئے۔