طوفان الاقصی آپریشن کے پینسٹھویں دن غاصب صیہونی حکومت نے امریکی حمایت سے اپنی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری رکھا اور اتوار کی علی الصبح المغازی، البریج اور النصیرات کیمپوں پر وحشیانہ حملے کئے۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ غاصب اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کو یمنی سمندر سے گزرنے کی اجازت نہیں دیں گے، غزہ کے عوام کے لئے دوا اور غذا لے جانے کے علاوہ۔
تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے بتایا ہے کہ اس کے مجاہدین نے صیہونی کالونی ماگین پر میزائل برسائے ہیں۔
اقوام متحدہ میں ایران کی سفیر اور نائب مستقل مندوب زہرا ارشادی نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران غزہ پر جارحیت اور غاصب صیہونی حکومت کی فوجی حمایت فوری طور پر بند کئے جانے کا خواہاں ہے۔
جو بائیڈن کی حکومت نے کانگریس سے درخواست کی ہے کہ وہ غزہ کی جنگ میں اسرائیل کے مرکاوا ٹینکوں میں استعمال کے لئے پینتالیس ہزار گولے فروخت کئے جانے کی منظوری دے۔
اقوام متحدہ میں فلسطین کے مندوب ریاض منصور نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں قومی تصفیے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل گوترش نے غزہ کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ غزہ کے تعلق سے ہم شیرازہ بکھرجانے کے مرحلے میں پہنچ گئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے حماس اور جہاد اسلامی کے سربراہوں کو بتایا ہے کہ ماسکو میں ایران اور روس کے صدور کے درمیان غزہ اور فلسطین کے بارے میں اہم مذاکرات ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو امریکہ کی جانب سے ویٹو کئے جانے کو غیر اخلاقی اور غیر انسانی قرار دیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا کہ اس نے صرف ایک گھنٹے میں 6 غاصب اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنا کر خاصا جانی نقصان پہنچایا ہے۔