غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ کی پٹی پر غاصب اسرائیلی فوج کی بربریت میں فلسطینی شہدا کی تعداد 17,400 سے تجاوز کر گئی ہے اور 46,000 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے ایک بیان میں مغربی کنارے اور 1948 کے مقبوضہ علاقوں کے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غاصبین کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
شام کے صوبۂ قنیطرہ کے ایک شہر پر غاصب اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے کی خبر ملی ہے جس میں کم از کم چار افراد شہید ہو گئے ہیں۔
امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ مصر اب بھی غزہ میں مقیم فلسطینیوں کو جزیرہ سینا منتقل کرنے کے خلاف ہے اور اسرائیل کو اس بارے میں خبردار کردیا گیا ہے۔
برطانیہ کے سیکڑوں طالب علموں نے وزیر اعظم ہاؤس کی عمارت کے سامنے مظاہرہ کر کے لندن کی جانب سے صیہونی حکومت کے مظالم کی حمایت کئے جانے کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان نے ایک بار پھر غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جاری جرائم کی مذمت کی ہے۔
امریکہ کے ڈرون طیاروں نے غزہ کی فضائی حدود میں دوبارہ پرواز شروع کردی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان نے غزہ میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم روکے جانے کے لئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی درخواست کا خیر مقدم کیا ہے۔
القسام بریگيڈ نے غاصب صیہونی حکومت کے دو مرکاوا ٹینک تباہ کر دیئے ہیں۔
غرب اردن کے علاقوں پر جارح اسرائیلی فوج کے حملوں میں کم از کم اٹھارہ فلسطینی زخمی ہوگئے۔