-
خلیج فارس کے حسین مناظر
May ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۷:۰۳خلیج فارس جنوب مغربی ایشیا میں واقع ہے جو ایران کی جنوب مغربی سرحد سے ملا ہوا ایک سمندری خطہ ہے جسے سیاسی نقطۂ نظر سے ہمیشہ خاصی اہمیت حاصل رہی ہے۔ ایرانی کیلینڈر کے مطابق ہجری شمسی سال کے دوسرے مہینے اردیبہست کی ۱۰ تاریخ مطابق ۳۰ اپریل کو ایران میں ’’خلیج فارس قومی دن‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسی مناسبت سے خلیج فارس کے چند حسین اور دلکش مناظر پیش خدمت ہیں۔ اس موقع پر خلیج فارس کے ساحلی علاقوں کے مقامی باشندوں نے ایک بوٹ پریڈ بھی انجام دی۔
-
نصیرالملک مسجد میں محفل قرآن خوانی و تفسیر
Apr ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۵:۵۶شیراز کی تاریخی مسجد نصیرالملک میں کورونا ایس او پیز کی رعایت کے ساتھ ابتدائے ماہ مبارک رمضان سے محفل قرآن خوانی و درس تفسیرقرآن کا پروگرام شیراز کے امام جمعہ اور صوبہ فارس میں نمائندے ولی فقیہ حضرت آیت الله دژکام کی شرکت سے منعقد کیا جارہا ہے۔
-
چائیلڈ لیبر کے لئے جشن کا اہتمام
Apr ۲۹, ۲۰۲۱ ۲۱:۴۳نواسۂ رسول حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے خیراتی انجمن سائیبان اور شمیم مہر سبحان ( شمس ) کی جانب سے چائیلڈ لیبر کے لئے جشن کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر بچوں میں میٹھائی اور کاپی کتابیں نقسیم کی گئیں۔
-
میمند فارس میں عرق گلاب بنانے کا قدیم طریقہ
Apr ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۳:۲۵ایران کے صوبے فارس کے میمند نامی شہر میں گلاب کے پھول کی کٹائی اور عرق گلاب بنانے کا قدیم عمل آج بھی جاری ہے اور یہ روایت برسوں سے اسی صورت میں قائم ہے۔
-
قم میں عام افراد کے لئے کورونا ویکسینیشن کا آغاز
Apr ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۳:۱۷ایران کے شہر قم میں 80 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے لئے کورونا ویکسینیشن آغاز ہوگیا ہے۔
-
ہندوستان میں کورونا کا راج۔ تصاویر+ویڈیو
Apr ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۵:۵۸ان دنوں ہندوستان سے ایسی تصاویر منظر عام پر آ رہی ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔تصاویر دیکھ کر وہاں بگڑ چکی کورونا کی صورتحال کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اب تک حکومت کی جانب سے اپنائی گئیں سبھی پالیسیاں ناکام رہی ہیں۔
-
مسجد جہاں رنگ اذان دیتے ہیں ۔ تصاویر
Apr ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۵ایران: شیراز کی نصیرالملک مسجد کے خوبصورت مناظر جہاں دھوپ کے نتیجہ میں بکھرتے ہوئے رنگ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو مسجد کی جانب کھیچ لیتے ہیں۔ گویا یوں کہا جائے کہ ایران کی ایک ایسی مسجد جس کے رنگ اذان دے کر دنیا والوں کو اپنی جانب بلاتے ہیں۔
-
سنندج میں نماز استسقاء کی ادائیگی
Apr ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۷:۳۵رواں سال میں باران رحمت کی کمی کے باعث عوام خاص طور پر کسانوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ جمعہ 23 اپریل 2021 کو ایران کے شہر سنندج کے سیکڑوں عوام نے کورونا وائرس کے ایس او پیز کی پابندی کرتے ہوئے نماز استسقاء ادا کی اور خدا کی بارگاہ میں باران رحمت کے لئے دعا کی۔
-
حرم حضرت شاہ عبدالعظیم ع میں محفل قرآن خوانی
Apr ۲۳, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۱ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے حرم شاہ عبدالعظیم حسنی علیہ السلام میں روزانہ ملکی اور بین الاقوامی قاریان قرآن کی موجودگی محفل قرآن خوانی کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے حاضرین کی موجودگی کے بغیر یہ محفل قرآن منعقد کی جاری ہے جو شام چھ بجے ایران کے قرآن چینل سے براہ راست نشر کی جاتی ہے روزانہ ایک پارے کی تلاوت ہوتی ہے۔
-
آزادی ٹاور میں مدافعان سلامت کی ویڈیو میپنگ
Apr ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۵:۱۳تہران میں بدھ کی شام صحت کے قومی ہفتے کے پہلے دن میں میڈیکل شعبے سے وابستہ تمام شہدا کے نام اور تصویروں کو ویڈیو میپنگ کے ذریعے آزادی ٹاور پر دکھایا گیا۔