-
فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں زنجان میں عوامی اجتماع
May ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۴:۰۸ایران کے شہر زنجان کے عوام اور علماء و مدارس کے طلبہ نے آج 19 مئی 2021 بروز بدھ فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور غاصب صہیونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کے خلاف زنجان کی جامع مسجد کے صحن میں کورونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا، جس میں صہیونی کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
-
حوزۂ علمیہ قم صیہونی دہشتگردی کے خلاف سراپا احتجاج۔ تصاویر
May ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۴ایران کے مقدس اور علمی شہر قم کے حوزۂ علمیہ کے طلاب نے فلسطین میں جاری صیہونی دہشتگردی کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے صیہونی و امریکی جارحیت کو فوری طور پر لگام دئے جانے کا مطالبہ کیا۔ خیال رہے کہ جہاں ان دنوں دنیا کے دسیوں ممالک میں صیہونی دہشتگردی کی مذمت اور فلسطین کی حمایت میں مظاہرے جاری ہیں وہیں ایران کے مختلف شہروں اور قریوں میں بھی عوام فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کرتے ہوئے صیہونی و امریکی خباثتوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
-
اٹلی میں فلسطینیوں کی حمایت میں ریلی
May ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۶:۱۲اٹلی کے دارالحکومت روم شہر میں ہفتہ کی شام فلسطینیوں کی حمایت اورغاصب صہیونی حکومت کی حالیہ جارحیتوں اور غزہ پر وحشیانہ حملوں کے خلاف وسیع پیمانے پر ریلی نکالی گئی۔ اس کے علاوہ اس ملک کے دیگر شہروں میں بھی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔
-
آذربائیجانی طلبہ کی فلسطینیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی
May ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۶:۰۳ایران میں مقیم آذربائیجان کے طلبہ نے اتوار 16 مئی کو تہران کی خیابان فلسطین پر واقع فلسطینی سفارت خانہ کے سامنے جامع ہوکر غاصب صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مظلوم فلسطینی غوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور فلسطین میں غاصب صہیونی حکومت کے حالیہ جرائم اور صہیونی اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
-
حزب اللہ کا اعلان ، فلسطینی مجاہدوں کے ساتھ ہیں ہم ، آج فلسطین کو جہاد و شہادت کی ہے ضرورت
May ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۸:۱۷حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ آج فلسطینی سرزمین پر ایک نیا دفاعی توازن قائم ہو رہا ہے۔
-
صہیونی فوجیوں کے خلاف فلسطینی عوام کا احتجاج
May ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۲فلسطین کے تمام شہروں منجملہ نابلس، بیت لحم ، غرب اردن میں الخلیل میں غاصب صہیونی حکومت کی جارحیت اور تشدد کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاج جاری ہیں جبکہ غاصب صہیونی فوجیوں اور فلسطینی مجاہدوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
-
رنگین فام مسلم اراکین کانگریس نے دکھایا امریکی حکومت کو آئینہ
May ۱۵, ۲۰۲۱ ۰۴:۵۸رنگین فام مسلم اراکین کانگریس نے امریکی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔
-
عیدالفطر کی نماز کے بعد فلسطینی عوام کی حمایت میں ریلی
May ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۹ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز عید الفطر کے بعد یونیورسٹی طلبہ اور عوام کی کثیر تعداد نے فلسطینی عوام کی حمایت اور غاصب صہیونی حکومت کی حالیہ جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے تہران یونیورسٹی سے فلسطین اسکوائر تک مارچ کیا ، ریلی کے اختتام پر تہران میں حماس کے نمائندے خالد القدومی نے خطاب کیا۔
-
فلسطینی نماز عید کے لئے مسجد الاقصیٰ میں اُمڈ پڑے۔ ویڈیو+تصاویر
May ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۵ماہ مبارک رمضان کے رخصت ہونے کے بعد عید بندگی عید الفطر کی آمد پر قریب ایک لاکھ فلسطینی باشندے مقبوضہ فلسطین کے شہر بیت المقدس میں واقع مسجد الاقصیٰ میں اکٹھا ہوئے اور نماز عید ادا کی۔ ان دنوں مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں اور علاقوں منجملہ بیت المقدس اور بالخصوص مسجد الاقصیٰ کو غاصب صیہونیوں کی شدید اور بہیمانہ جارحیتوں کا سامنا ہے۔
-
امریکی شہروں اور لندن میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی
May ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۲:۳۰برطانیہ کے دارالحکومت لندن اور امریکی شہروں میں ہزاروں افراد نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے کیئے اور فلسطینیوں کے خلاف صہیونی حکومت کے اقدامات کی مذمت کی۔