امریکہ میں گلین سائمن نامی ایک شخص نے ایک ایسے قتل کے جرم میں 48 سال جیل میں کاٹ دیئے جو اس نے کیا ہی نہیں تھا۔
غاصب اسرائیلی فوجیوں نے شمالی غزہ میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کو بچوں اور خواتین کے سامنے گھر میں قتل کر دیا۔
صیہونی حکومت کی فوج نے غرب اردن کے بعض علاقوں پر یلغار کے ساتھ ہی غزہ کے مختلف علاقوں پر بھی گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں اب تک تقریبا دس افراد شہید اور دسیوں زخمی ہوچکے ہیں۔
ایسی اطلاعات ملی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل پوری دنیا میں حماس کے رہنماؤں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
روس نے کہا ہے کہ یوکرین کی روسی صدر کے خلاف سازش کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گی۔
ہندوستان میں کانگریس پارٹی کے ایک رکن پارلیمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کو بغیر مقدمہ چلائے گولی مار کر قتل کردینا چاہئے۔
ہندوستان کی ریاست بہار میں اسرائیل کے خلاف ریاست میں ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا مظاہرہ ہوا ہے۔
ہندوستان کی شمالی ریاست اترپردیش میں ایک اور مسلم نوجوان کو ہجومی تشدد میں قتل کردیا گیا ہے۔
کینیڈا نے ہندوستان سے اپنے 41 سفارت کار واپس بلالئے اور بنگلورو، چنڈی گڑھ اور ممبئی میں اس نے ویزا سروس بند کردی۔
امریکہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا ہے جس میں ایک بوڑھی امریکی خاتون نے ایک 6 سالہ بچے کو صرف اس لئے قتل کردیا کہ وہ مسلمان تھا۔